|

وقتِ اشاعت :   May 14 – 2016

کوئٹہ: بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی بیان میں کہا گیا ہے کہ 20مئی کو پارٹی کے مرکزی کمیٹی کا اجلاس زیر صدارت سردار اختر جان مینگل کوئٹہ میں منعقد ہوگا جس میں بلوچستان سمیت ملکی سیاسی امور اور حالات کا جائزہ لیا جائیگا پارٹی کے مرکزی کمیٹی کے تمام اراکین کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اپنی شرکت کو اجلاس میں یقینی بنائیں دریں اثناء پارٹی کے بیان میں کہا گیا ہے کہ 22مئی کو مستونگ اور 24 مئی کو قلات میں عظیم الشان جلسے منعقد کئے جائیں گے موجودہ حالات میں یہ جلسے سنگ میل ثابت ہوں گے بیان میں کہا گیا ہے کہ پارٹی قائد سردار اختر جان مینگل ‘ سینیٹر ڈاکٹر جہانزیب جمالدینی اور دیگر مرکزی و ضلعی اکابرین ان جلسوں سے خطاب کریں گے بیان میں بلوچستان کے عوام سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ 22اور 24مئی کو منعقد ہونے والے جلسوں میں اپنی شرکت کو یقینی بنا کر وطن دوستی ‘ قوم دوستی کا ثبوت فراہم کریں -بلوچستان کے باشعور غیور عوام کے لئے ہماری جہد ثابت قدمی اور مستقل مزاجی کے ساتھ جاری ہے بی این پی بلوچستان کی قومی ‘ اجتماعی ‘ عوام کی وسیع تر مفادات کی خاطر جدوجہد کر رہی ہے ہماری جدوجہد کا محور و مقصد بلوچستان کی حقیقی ترقی و خوشحالی ‘ ہزاروں سالوں پر محیط تاریخ تہذیب و تمدن ‘ سرزمین کی بقاء و سلامتی کو یقینی بنانا ہے پارٹی رہنماؤں و کارکنوں کو دیوار سے لگانے کی کوششیں ناکام ہو چکی ہیں پارٹی ایک قومی جمہوری جماعت ہونے کے ناطے عوامی طاقت کے ذریعے بلوچستان کے مفادات کی ترجمانی کر رہی ہے مستقبل میں بھی اپنی قومی ‘ اصولی موقف کو ثابت قدمی کے ساتھ جدوجہد کو پروان چڑھاتے رہیں گے ۔بیان میں ضلع مستونگ و قلات کے رہنماؤں ساتھیوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ ان مرکزی جلسوں کو کامیاب بنانے کیلئے تیاریوں کو حتمی شکل دیں اور عوام سے بھی رابطوں کا سلسلہ تیز کریں تاکہ جلسوں کو کامیابی سے ہمکنار کیا جا سکے ۔