لورالائی: جمہور ی وطن پارٹی ملک میں پاک صاف احتساب کی حامی ہے پاکستان بھر میں بلاتعصب احتساب کا مطالبہ کر تے ہیں۔ بلوچستان ایک پسماندہ اور غریب صوبہ ہے اس طرح کی لوٹ مار اور برباد نہیں ہونے دیں گے۔ ان خیالات کا اظہار جمہور ی وطن پارٹی کے سربراہ نوابزادہ شا ہ زین بگٹی نے کلی اوریاگئی کاکڑان میں منظور کاکڑ کی رہائش گاہ پر ایک تقریب کے دوران لورالائی پریس کلب کے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر پارٹی کے مرکزی جنرل سیکرٹری نصیب اللہ شاہوانی ، سینئر نائب نور اللہ وطن دوست اور دیگر بھی موجود تھے۔ نواب زادہ شاہ زین بگٹی نے کہا کہ بلوچستان میں حالیہ میگا کرپشن سکینڈل پر ہم حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ اس کرپشن میں ملوث کسی بھی فرد کو بخشا نہ جائے اور انہیں گرفتار کرکے قرار واقعی سزا دی جائے پورے ملک میں صاف شفاف احتساب کیا جائے انہوں نے کہا کہ جمہوری پارٹی کرپشن اور انصافی کے خلاف جدوجہد میں مصروف ہیں ہم کسی کے ساتھ ناانصافی برداشت نہیں کریں گے۔ ہم بلوچستان کے ساحل اور وسائل پر بلوچستان کے عوام کے اختیارات مانگتے ہیں اور ان حقوق سے کسی بھی صورت دستبردار نہیں ہوں گے گوادر کاشغر روٹ پر وزیر اعظم کا حالیہ وعدہ وفا نہ ہوا تو ہم سخت احتجاج کریں گے بلوچستان کے ساتھ مذید انصافیاں برداشت نہیں کریں گے اب بلوچستان کو قانون اور آئین کے مطابق اپنے حقوق فراہم کیے جائیں اور ناراض بلوچوں کے ساتھ مذاکرات کے ذریعے جامع مذاکرات کیے جائیں۔