کوئٹہ: ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن بلوچستان نے 16 مئی سے شروع ہونیوالی پولیو مہم سے بائیکاٹ کرنے کا اعلان کر دیا اور 16 مئی سے بلوچستان کے تمام اضلاع میں ڈاکٹرز اورمیڈیکل اسٹاف پولیو مہم میں خدمات سرانجام نہیں دیں گے مجبور کیا گیا تو احتجاجاً ایمرجنسی سروس بھی بند کر سکتیں ہیں ان خیالات کا اظہار ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کے صدر ڈاکٹرحفیظ مندوخیل نے سول ہسپتال میں ہنگامی پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر ترجمان یاسر خوستی اور دیگر بھی موجود تھے انہوں نے کہا کہ حکومت کے پاس صرف 20 مئی تک کا وقت ہے اگرہمارے مطالبات تسلیم نہ ہوئے تو ہم مزید سخت احتجاج کرنے پرمجبور ہونگے ہمارے مطالبات پر حکومت نے اب تک کوئی پیشرفت نہیں کی ڈاکٹرز کو ٹرانسفرکرنے کے نوٹیفکیشن کو مستردکرتے ہیں انہوں نے کہا کہ ڈاکٹروں کے احتجاج کو 40 دن گزرنے کے باوجود حکومت کی جانب سے مطالبات پر عملدرآمد میں ٹال مٹول سے کام لیا جارہا ہے جس کے باعث عوام کے دلوں میں ڈاکٹروں کیلئے نفرت جنم لے رہے ہیں جو کہ قابل افسوس امر ہے حال ہی میں ڈاکٹروں کو اعتماد میں لئے بغیر تبادلوں کو مسترد کرتے ہیں انہوں نے کہا کہ پیرامیڈیکل اسٹاف پے مطالبات منظور نہ ہونے کی صورت میں ینگ ڈاکٹرز بھی ان کیساتھ مشترکہ احتجاج کا سلسلہ شروع کریں گے اور 16 مئی سے شروع ہونے والی پولیو مہم سے ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن مکمل بائیکاٹ کریں گے مجبور کیا گیا تو احتجاج ایمرجنسی سروس بھی بند کرسکتے ہیں۔