سویڈن کےمشہور کھلاڑی زلاتان ابراہیموچ فرانسیسی فٹبال کلب پیرس سینٹ جرمین (پی ایس جی) کے ساتھ اپنے کنٹریکٹ کے اختتام پر فرانس کو الوادع کہہ دیں گے۔
34 سالہ ابراہیموچ یورپ کے چھ بڑے کلبوں کی طرف سے کھیل کر ٹائٹل جیت چکے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق زلاتان انگلش پریمئیر لیگ میں کھیلنے میں دلچسپی رکھتے ہیں اور مانچسٹر یونائٹیڈ کلب سمیت کئی انگلش پریمیئر لیگ کلب ابراہیموچ میں دلچسپی رکھتے ہیں۔ ابرہیموچ نے ایک ٹوئٹر پیغام میں کہا:’ مجھے فخر ہے کہ میں ایک بادشاہ کی طرح یہاں آیا اور اب ایک لیجنڈ کے طور پر جا رہا ہوں۔ لیکن میں پھر لوٹ کر آؤں گا۔‘ ابرہیموچ نےجب سے پی ایس جی کو جوائن کیا وہ تب سے مسلسل چیمپئن ہے۔ جب سے قطری شیخ نے پی ایس جی کلب کو خریدا ہے وہ چیمپیئن کلب بن چکا ہے ۔ پی ایس جی کلب نے ان کے بارے میں کہا: ’زلاتان کلب کی تاریخ کے عظم ترین کھلاڑیوں میں سے ایک ہیں۔‘ ابراہمیوچ پی ایس جی کلب کے سب سے زیادہ گول کر نے والے کھلاڑی ہیں اور انھوں نے صرف چار برسوں میں کلب کی طرف سے 178 میچوں میں 152 گول کیے ہیں۔ ابراہیموچ نے کہا کہ میں چھ کلبوں کے ساتھ ٹائیٹل جیت چکا ہوں اور پیرس میں اپنے قیام کے ہر روز کو پسند کیا۔ انھوں نے کہا کہ میں نے پی ایس جی کلب کو دنیا کے بڑے کلبوں میں شامل ہونے میں اپنا کردار ادا کیا۔ ابرہیموچ اپنے پی ایس جی کی طرف سے اپنا آخری میچ نینتیز کے خلاف کھیلیں گے۔ پی ایس جی دو ماہ پہلے ٹائٹل جیت چکے ہیں۔ سیزن کے دوران جب ابرہیموچ سے سوال کیا گیا کہ کیا ایسا امکان ہے کہ وہ پی ایس جی کے ساتھ اپنے میں توسیع کر لیں؟ تو انھوں نے جواباً کہا تھا: ’ہاں ممکن ہے اگر میرا مجسمہ ایفل ٹاور کی جگہ لگا دیا جائے۔‘ ابرہیموچ جون میں شروع ہونے والے یوایفا یورو 2016 میں ایک بار میدان میں نظر آئیں گے۔زلاتان ابراہیموچ کا فرانس کو الوداع
وقتِ اشاعت : May 14 – 2016