ہسپانوی فٹبال لیگ لالیگا کے سنیچر کو ہونے والے ایک میچ میں بارسلونا نے’گرناڈا ایف سی ‘ کو تین صفر سے ہرا کر لالیگا کا ٹائٹل اپنے نام کر لیا ہے۔
بارسلونا لگاتار دوسری بار سب سے اہم ہسپانوی فٹبال لیگ لالیگا کا چمپیئن بنانا ہے۔ بارار سلونا کی جانب سے تینوں گول لوئیس سواریز نے کیے۔ سواریز رواں سیزن میں 40 گولوں کے ساتھ لالیگا کے ٹاپ سکورر ہیں۔ دوسری جانب لالیگا کے ایک اور میچ میں ریال میڈرڈ نے اپنے مدِ مقابل کو ’ڈیپورٹیوو لا کیرونا‘ کو دو صفر سے شکست دی۔ یاد رہے کہ اگر بارسلونا یہ میچ جیتنے میں ناکام رہتا ہے اور ریال میڈرڈ اپنے مدِمقابل ڈیپورٹیوو لا کیرونا کو ہرا دیتا ہے تو ریال میڈرڈ ہسپانوی فٹبال لیگ کا چمپیئن بن سکتا تھا۔ میچ سے قبل بارسلونا کے کوچ سابق فرانسیسی فٹبالر زین العابدین نے کہا تھا کہ وہ بارسلونا کے سکور پر نظر رکھنے کے بجائے ریال میڈرڈ کے میچ پر اپنی توجہ مرکوز رکھیں گے۔ پوائنٹس ٹیبل کے مطابق بارسلونا 91 پوائنٹس کے ساتھ سرِفہرست ہے جبکہ ریال میڈرڈ 90 پوائنٹس کے ساتھ دوسری پوزیشن پر ہے۔ بارسلونا اور ریال میڈرڈ لالیگا کی دو بڑی ٹیمیں ہیں جن کے مداح دنیا بھر میں پھیلے ہوئے ہیں۔ بارسلونا کے لائیونل میسی اور ریال میڈرڈ کے کرسٹیانو رونالڈ شائقین میں بے حد مقبول ہیں۔ لالیگا کے موجودہ سیزن میں بارسلونا کے سواریز 40 گولوں کےساتھ ٹاپ سکورر ہیں جبکہ رونالڈو 35 گولوں کے ساتھ دوسرے اور میسی 26 گولوں کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہیں۔ خیال رہے کہ سنہ 2008 سے یہ پہلا موقع ہے جب میسی یا رونالڈو کے علاوہ کوئی اور کھلاڑی لیگ میں ٹاپ گول سکورر ہے۔بارسلونا لالیگا کا چمپئین
وقتِ اشاعت : May 14 – 2016