کوئٹہ: ینگ ڈاکٹر ز ایسوسی ایشن اور آل پیرامیڈیکل اسٹاف فیڈریشن 16 مئی بروز سموار سے صوبے کے تمام اضلاع میں پولیو مہم سمیت ہر قسم کی مہم کا باقاعدہ بائیکاٹ کا اعلان کر تے ہیں تفصیلات کے مطابق آل پاکستان پیرامیڈیکل اسٹاف فیڈریشن بلوچستان کے صوبائی اعلامیہ کے مطابق پیرامیڈیکل اسٹاف فیڈریشن بلوچستان نے اپنے دیرینہ مسائل کے حل کے حوالے سے صوبائی ہیلتھ انتظامیہ کومطالبات پیش کئے تھے لیکن تاحال عملدرآمد نہ ہونے کے باعث آل پاکستان پیرامیڈیکل اسٹاف فیڈریشن نے ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن بلوچستان کے ساتھ مل کر مشترکہ احتجاج کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ 16 مئی بروز سموار سے صوبے کے تمام اضلاع میں پولیو مہم سمیت ہر قسم کی مہم کا باقاعدہ بائیکاٹ کیا جائیگا اور اس سلسلے میںینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن آل پاکستان پیرامیڈیکل اسٹاف فیڈریشن ایک پیج پر یکجا ہوکر آخری حد تک جدوجہد جاری رکھیں گے اور مطالبات کی منظوری تک احتجاج کا سلسلہ جاری رکھیں گے جسکی تمام تر ذمہ داری صوبائی ہیلتھ انتظامیہ پر عائد ہو گی ۔