وڈھ : تحصیل وڈھ میں سنگ دل بیٹوں نے جائیداد کے خاطر اپنے باپ کو قتل کرکے لاش ویرانے میں دفنا دی ایک بیٹا گرفتار دوسرا فرار ہوگئے مقدمہ درج کرکے تفتیش جاری ہے وڈھ لیویز ذرائع تفصیلات کے مطابق دوماہ قبل وڈھ کے علاقہ دودکی کے رہائشی 55سالہ محمد اپنے گھر سے لاپتہ ہوگیا تھااس دوران ان کے خاندان کے افراد ان کو ڈھونڈنے کافی کوشش کی کی مگر وہ ناکام ہوگئے محمد خان مینگل کی لاپتہ ہونے پر ان کے خاندان کے افراد بیٹوں پر شک کی اس شک کی بنا پر گزشتہ وڈھ لیویز نے اسٹنٹ کمشنر وڈھ عبدالقدوس اچکزئی تحصیلدار وڈھ منیر احمد مغل رسالدار نوراللہ مینگل QRFوڈھ کے انچارج ممتاز علی گرگناڑی نے وڈھ بازار میں ان کے بیٹے احمد خان کو گرفتار کی دوران تفتیش بیٹے نے اپنے دوسرے بھائی کے ساتھ ملکر اپنے پاب کو قتل کرنے کااعتراف کرلیا بیٹے کے مطابق وہ اپنے بھائی کے ساتھ ملکر گھریکا ن پودین دیرندی میں لے جاکر اپنے باپ کے گلے میں پہلے پھندا ڈال کر ان کو قتل کیا ہے اور لاش کو وہی پر دفنا دی ہے وڈھ لیویز کے مطابق احمد خان کے دوسرے بھائی فاروق کی تلاش جاری ہے جلد ان کو بھی گرفتار کرلیا جائیگا وڈھ لیویز کے مطابق بیٹوں نے جائداد کی خاطر ملکر اپنے پاب کو قتل کیا ہے مزید تفتیش جاری۔