کوئٹہ : نیشنل پارٹی کے مرکزی ترجمان نے ڈاکٹر عبدالحی بلوچ کی پارٹی پر کرپشن کے الزمات کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے ایسے حقائق کو مسخ اور عوام کو گمراہ کرنے کی دانستہ ساز ش قرار دیتے ہوئے کہاکہ محکمہ خزانہ کرپشن کیس ایک فرد واحد کی کارستانی ہے ۔ جس کی تحقیقات ابھی جاری ہیں۔ دوسرے کسی بھی شخس کانام بھی ابھی تک اس میں آیا ہی نہیں لیکن موصوف الزام تراشی اور دشنام طرازی پر اتر کر خود کو پارسا ثابت کرنے کی کوشش کر رہے ہیں ۔ ترجمان نے کہاکہ ڈاکٹر عبدالحئی بلوچ تو خود مذکورہ سیکرٹری کے پاس بلا ناغہ یاترا کرتے ان کی زیارت اور قدم بوسی کا شرف حاصل کرنے کے علاوہ موصوف ہفتہ وارنیا’’ چراغی‘‘ باقاعدگی سے وصول کرتے گویا خود ڈاکٹر عبدالحئی بلوچ ہفتہ لینے والے یاروں کی فہرست میں اولین صاحبان میں شامل تھے ڈاکٹر حئی نے خود ساختہ الزام لگا کر آخر کس کو بے وقوف بنانے کی کوشش کی ہے موصوف اگر اسی طرح شریف لوگوں پر الزامات لگانے سے باز نہیں آئے تو پارٹی ان کی 30 سالہ شرافت کے نام نہاد لیبادے کو ایسا چاک کرے گی کہ د نیا ان کا تماشا دیکھتی رہے گی ۔