|

وقتِ اشاعت :   May 19 – 2016

کوئٹہ:  ضلع واشک کی تحصیل ماشکیل میں شدید گرمی کے باعث گیسٹرو کی وبا ء پھوٹ پڑی۔ تقریبا دو سو بچے متاثر ہوگئے۔ ضلعی انتظامیہ کے مطابق تمام متاثرہ تمام بچے ماشکیل میں واقع ایک مدرسے کے طالب علم ہیں جنہیں شدید دست اور قے کی شکایات ہیں۔ اطلاع ملنے پر ڈپٹی کمشنر واشک صلاح الدین نورزئی نے فوری طور پر محکمہ صحت کی ٹیموں کو متحرک کردیا اور طبی عملے نے فوری طور پر بچوں کو طبی امداد فراہم کرنا شروع کردی ہے۔ ڈرپس اور دیگر ادویات فوری طور پر فراہم کردی گئی ہیں جبکہ ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال سمیت تمام مراکز صحت سے ادویات کا اسٹاک بھی بجھوادیا گیا ہے تاکہ وباء کو صورتحال کو کنٹرول کرکے مزید پھیلنے سے روکا جاسکے۔ انتظامیہ مطابق کے مطابق ڈپٹی کمشنر کی ہدایت پر ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر صمد بھی واشک سے ماشکیل روانہ کردیئے گئے ہیں ۔ڈپٹی کمشنر نے ڈی جی ہیلتھ سے رابطہ کرکے انہیں ڈرپس سمیت دیگر ادویات اور میڈیکل ٹیمیں بجھوانے کی درخواست کی ہے۔ جس پر ڈی جی ہیلتھ سروسز نے ادویات اور میڈیکل ٹیمیں بجھوانے کی یقین دہانی کرادی ہے۔