کوئٹہ: نیشنل پارٹی کے مرکزی ترجمان نے مولانا عبدالواسع کے مضحکہ خیز بیانات پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ سیکرٹری خزانہ کیس کی تحقیقات ابھی جاری ہیں مولانا صاحب اپنے دور حکومت کے 315ارب روپے کے میگا کرپشن کو چھپانے کیلئے الزامات کا سہارا لیکر خود کو پارسہ ثابت کرنے کی کوشش کر رہے ہیں مولانا صاحب کے جلد لیکس نہیں بلکہ بڑے بڑے پنکچر سامنے آئیں گے 315ارب روپے کی کرپشن کا مولانا صاحب اہم کردار رہا ہے وہ کسی بھی سینکڑوں ارب کی کرپشن سے بری الذمہ نہیں ہوسکتا ۔ترجمان نے کہا کہ ریکوڈک سیندک کی فروخت، بلوچستان میں لگی آگ ،اغواء برائے تاوان میں انکی کابینہ کے رفیقوں کے کارنامے بلوچستان کے عوام کبھی بھول نہیں سکتے ان کی ایسی بدکرداری ،کرپشن سمیت عوام دشمن کارناموں پر انکی جماعت نے ان کی ممبر شپ ہی کو معطل کیا ترجمان نے کہا کہ نیب کرپشن کے مگرمچھوں کے گلے میں جلد پھندا ڈال دے ۔