کوئٹہ : پشتو نخوا ملی عوامی پارٹی کے سربراہ محمود خان اچکزئی نے کہا ہے کہ ملک میں بد عنوانی کے خاتمے کیلئے ایک ایسا ادارہ بنا یا جائے جو فو ج ،عدلیہ اور پارلیمنٹ پر مسلسل نظر رکھے اور جوکوئی بھی بد عنوانی کا مرتکب ہوا س کو احتساب کے کٹہر ے میں لایا جائے ملک میں سب کیلئے احتساب کاایک ادارہ بنا یا جائے ان خیالات کا اظہار پشتو نخواملی عوامی پارٹی کے چیئرمین محمود خان اچکزئی پارلیمنٹ ہاؤس میں خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ پارلیمنٹ نے اپنی ذ مہ داریا ں ادا نہیں کیں جس کی وجہ سے بعض سیاست دانو ں نے اخلاقیات سے گری ہوئی باتیں کیں انہوں نے کہا کہ قومی احتساب بیورو ملزمان کے ساتھ پلی بارگین کرکے کچھ رقم قومی خزانے میں جمع کروانے کے بعد ملزم کو شرافت کا سرٹیفکیٹ تھمادیتے ہیں جو کہ کسی طورپر بھی مناسب نہیں ہے محمود خان اچکزئی نے مطالبہ کیا ملک میں بدعنوانی کے خاتمے کیلئے ایک ایسا ادارہ بنایا جائے جو فوج عدلیہ اور پارلیمنٹ پر مسلسل نظر رکھے اور جو کوئی بھی بدعنوانی کا مرتکب ہو اس کو احتساب کے کٹہرے میں لایاجائے۔