کوئٹہ : جمعیت علماء اسلام کے پارلیمانی لیڈر اور قائد حزب اختلاف کے ترجمان نے نیشنل پارٹی کے مرکزی بیان پر افسوس کا اظہار کر تے ہوئے کہا ہے کہ قوم کے نام پر سیاست کرنے والوں نے قوم کے پیسے لوٹ کر کرپشن کے بے تاج بادشاہ بن گئے اور ان کے اوران کے سہولت کاروں کے گھروں سے کروڑوں روپے نقدی برآمد ہو رہے ہیں اور جس طرح دوسروں پر الزام لگانے کی کوشش کی جا رہی ہے نیشنل پارٹی خود اپنے گریبان میں جھانک کر دیکھیں اور ان لو گوں کو صرف اور سیاست کیلئے مروایا گیا جن کے نام پر سیاست کر کے اقتدار تک پہنچے اور صوبے کے عوام کی تقدیر بدلنے والوں نے صرف اپنے ہی تقدیر بدل دی جب تک 40 ارب روپے کا حساب نہیں دیا جائیگا اس وقت تک اپوزیشن اور جمعیت علماء اسلام نیشنل پارٹی اور ان کے اتحادیوں کا پیچھا کرینگے اپنے جاری کر دہ بیان میں انہوں نے کہا ہے کہ 3 سال تک اپوزیشن لیڈر پر نیشنل پارٹی کی جانب سے کیوں الزامات نہیں لگاتے تھے جب ان کے کرتوت اور بلوچستان کو کرپشن سے پاک کرنے کے دعوے غلط ثابت ہو نا شروع ہوئے اور ان کے محکموں کے سیکرٹریوں کے گھروں سے جب پیسے نکلنا شروع ہوئے تو انہیں اپوزیشن لیڈر پر الزامات لگانے کی توفیق ہوئی مگر بلوچستان اور ملک کے عوام اچھی طرح جانتے ہیں کہ نیشنل پارٹی نے عوام سے ووٹ لے کر جس طرح اقتدار میں آئے وہ سب کو پتہ ہے کہ نیشنل پارٹی نے کس کا کندھا استعمال کر کے یہاں تک پہنچیں اور پھرڈھائی سالہ دور حکومت میں جس طرح اربوں روپے کی کرپشن کر کے صوبے کے عوام کو پسماندہ رکھ کر اپنی تقدیر بدلنے کی کوشش کی اور اپنے آپ کو اقتدار کے ایوانوں تک پہنچایا اب صوبے کے عوام سے نیشنل پارٹی نہیں چپ سکتی دوسروں پر الزام لگانے والے اپنے پارٹی کے اندر کرپٹ زدہ لوگوں کا احتساب کرے اور جس طرح ڈھائی سال میں جھوٹے دعوؤں کے ذریعے اقتدار پر چمٹے رہے اور عوام کے ساتھ جو ناانصافی کی اور بلوچ قوم کی تقدیر بدلنے کی بجائے خود اپنی تقدیر بدل دی ہمیں افسوس ہے کہ مڈل کلاس کی جماعت نے جو دعوے اور وعدے صوبے کے عوام کیساتھ کئے تھے وہ اب دنیا پر عیاں ہو چکی ہے اور نیب ان کا پیچھا کرکے انہیں کسی صورت معاف نہیں کرینگے اور اپوزیشن کے رہتے ہوئے نیشنل پارٹی سمیت ان کے اتحادیوں کو بھی معاف نہیں کرینگے جب تک لوٹی ہوئی رقم کو واپس نہیں کیا جاتا اس وقت تک نیشنل پاسرٹی کے نیندیں حرام کرینگے۔