|

وقتِ اشاعت :   May 20 – 2016

کوئٹہ : نیشنل پارٹی نوشکی کے ترجمان نے کہا ہے کہ دو کشتیوں کے سوار کرپشن کے بے تاج بادشاہوں ،لینڈ مافیا اور عہد شکن فرعونوں کی نیشنل پارٹی کے خلاف الزامات ،دشنام طرازی اور غیر سیاسی زبان کے استعمال کی شدیدالفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ گزشتہ روز بی این پی مینگل کے نوشکی کے جلسہ میں نیشنل پارٹی پرالزامات حقائق کومسخ اور عوام کو گمراہ کرنے کی گہری سازش تھی ۔ترجمان نے کہا کہ لینڈ مافیا زبان شکن فرعون اور کرپشن کے بے تاج بادشاہوں کے منفی کردار سے کون واقف نہیں بی این پی کے رہنماوں کے چولہے کرپشن بھتہ خوری سے ہی جلتے ہیں انہوں نے کرپشن کو سیاسی لبادہ بناکر اوڑھ رکھا ہے کون نہیں جانتا کہہ انکی ایسی بداعمالی کے باعث انکی پارٹی روز بروز سکڑ رہی ہے اور نوشکی کے سیاسی مافیا بین این پی کی وزارت اعلیٰ سے لیکرابتک ایم پی اے ،ضلعی ناظم صوبائی وزیر کے عہدوں پر براجمان رہے ہیں 15سالہ کرپشن کے علاوہ اراضی پرقبضے ،بھتہ خوری کے واقعات سے کم از کم نوشکی کے عوام ناواقف نہیں ترجمان نے کہا کہ بی این پی کی قیادت کے کردار سے بلوچستان کے عوام ناواقف نہیں ویلیز جیپ سے کروزنگ تک کا سفر کیسے طے ہوا ہے آج بی این پی کے قائد کی کوئٹہ وڈھ ،دوبئی اور لندن کے محلات کن ذرائع سے بنائے گئے چائے کی پیالی میں طوفان برپا کرنے والوں نے قوم اور وطن کی سیاس اور حقوق کے نام پر قوم اور وطن کا سودا کیا کھربوں روپے کے اثاثے رکھنے والے کرپشن کے سرغنہ نیشنل پارٹی پرالزام لگاسکتے ہیں کون نہیں جانتا کہ گزشتہ دور حکومت میں بی این پی کے دو وزراء نے سینٹ اور صدارتی الیکشن میں کروڑوں کے نام پر اپنے ووٹ فروخت کئے اور اس رقم کا کثیر حصے سے وڈھ کی راج دانی فیض یاب ہوا ترجمان نے کہا کہ نیشنل پارٹی نے اپنے اقتدار میں مختلف محکموں میں این ٹی ایس رائج کیا پبلک سروس کمیشن کی اصلاح کے اس اقدام کے باعث نوشکی کے سینکڑوں جواونوں کو روزگار میسر آیا وزیراعلیٰ ڈاکٹر مالک بلوچ نے ڈیم ، ایلیمنڑی کالج ،ہسپتالوں کو ایمبولینس ،کالجز و سکولوں کیلئے فنڈز جاری کئے انہوں نے کہا کہ نیشنل پارٹی نے ساحل اور وسائل سمیت عوام کے حقوق کا دفاع کیا یہی وجہ ہے کہ نوشکی کے زبان شکن فرعون اور لینڈمافیا اپنے انجام سے خوفزدہ ہیں۔