اسلام آباد : وفاقی کابینہ میں ردوبدل ،شیخ آفتاب احمد اور حاصل بزنجو وفاقی وزیر بن گئے ،دونوں وزراء نے وفاقی وزیر کی حیثیت سے حلف اٹھا لیا،صدر مملکت ممنون حسین نے ان سے حلف لیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق جمعہ کے روز ایوان صدر میں حلف برداری کی پروقار تقریب منعقد ہوئی جس میں سیاسی رہنماؤں سمیت اعلیٰ حکام نے شرکت کی ،حلف برداری کی تقریب میں مسلم لیگ(ن) کے رکن قومی اسمبلی شیخ آفتاب احمد اور این پی کے رکن قومی اسمبلی میر حاصل بزنجو نے وفاقی وزراء کی حیثیت سے حلف اٹھا لیا ،صدر مملکت ممنون حسین نے دونوں وزراء سے عہدے کا حلف لیا جس کے بعد صدر ممنون حسین نے دونوں وزراء سے مصافحہ کیا۔قبل ازیں وزیر اعظم کی زیر صدارت اجلاس میں وفاقی کابینہ میں ردوبدل کا فیصلہ کیا گیا جس کے تحت شیخ آفتاب احمد اور حاصل بزنجو کو وفاقی کابینہ کا حصہ بنانے کا حتمی فیصلہ کیا گیا جبکہ اجلاس میں وزیر اعظم نواز شریف نے دیگر وزارتوں کی کارکردگی کا بھی جائزہ لیا ۔