|

وقتِ اشاعت :   May 22 – 2016

 لاہور: وزیراعظم نواز شریف اپنے طبی معائنے کے لئے 5 روزہ نجی دورے پر لندن روانہ ہو گئے۔ وزیراعظم نواز شریف 5 روزہ دورے پر لندن روانہ ہو گئے ہیں جہاں وہ اپنا طبی معائنہ کرائیں گے اور پھر 26 مئی کو وطن واپس لوٹیں گے۔ نواز شریف کی اہلیہ کلثوم نواز اور بیٹے حسین نواز بھی ان کے ہمراہ ہیں جب کہ وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے وزیراعظم کو لاہور ایئرپورٹ سے الوداع کیا۔ واضح رہے کہ وزیراعظم نواز شریف نے گزشتہ ماہ بھی لندن میں اپنا طبی معائنہ کرایا تھا اور ڈاکٹروں نے انھیں ایک ماہ بعد دوبارہ معائنہ کرانے کی ہدایت کی تھی۔