نوشہرہ: پبی میں بچوں کے جھگڑے پر بھائیوں میں مسلح تصادم کے نتیجے میں خاتون سمیت ایک ہی خاندان کے 5 افراد جاں بحق ہو گئے۔
پبی کے علاقے چوکی درب میں رام داد اور سردار علی کے بچوں کے درمیان ہونے والے معمولی جھگڑے پر بڑوں میں تکرار ہو گئی اور پھر دونوں بھائیوں نے ایک دوسرے پر خود کار اسلحے سے فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں رام داد، سردار علی، اس کی اہلیہ اور ایک بیٹا ذبیر موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا جب کہ دوسرے بیٹے عمیر کو شدید زخمی حالت میں ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال پبی منتقل کیا گیا تاہم وہ بھی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔ پولیس نے رام داد کی اہلیہ اور سردار علی کے بیٹے کی مدعیت میں مقدمہ درج کر کے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔
پبی میں بچوں کے جھگڑے پر بھائیوں میں مسلح تصادم، 5 افراد جاں بحق
وقتِ اشاعت : May 23 – 2016