|

وقتِ اشاعت :   May 24 – 2016

حیدر آباد: شہداد کوٹ سے کراچی آنے والی مسافر بس انڈس ہائی وے پر حادثے کا شکار ہو گئی جس کے نتیجے میں خواتین اور بچوں سمیت 9 افراد جاں بحق جب کہ 37 زخمی ہو گئے۔ شہداد کوٹ سے کراچی آنے والی مسافر بس تیز رفتاری کے باعث حیدر آباد میں انڈس ہائی وے پر سن کے مقام پر الٹ گئی جس کے نتیجے میں خواتین اور بچوں سمیت 9 افراد جاں بحق جب کہ 37 زخمی ہو گئے۔ امدادی ٹیموں کے اہلکاروں نے بس کو کاٹ کر لاشوں اور زخمیوں کو باہر نکالا، زخمیوں کو فوری طور پر تعلقہ اسپتال سن منتقل کیا تاہم متعدد زخمیوں کی حالت تشویشناک ہونے کے باعث انھیں سول اسپتال جامشورو اور حیدر آباد منتقل کردیا گیا، طبی عملے کے مطابق متعدد زخمیوں کی حالت تشویشناک ہونے کے باعث ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔ تعلقہ اسپتال سن میں زیر علاج زخمیوں نے ایکسپریس نیوز کو بتایا کہ بس کا ڈرائیور مبینہ طور پر نشے کی حالت میں تھا اور حادثے کے بعد جائے وقوعہ سے فرار ہو گیا۔ دوسری جانب پولیس نے واقعہ کا مقدمہ درج کر کے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔