|

وقتِ اشاعت :   May 24 – 2016

کوئٹہ: بلوچستان کے وزیر داخلہ میر سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ حملے میں ملا منصور کی ہلاکت کی تصدیق نہیں کرسکتے ڈی این اے کی رپورٹ آنے کے بعد حتمی فیصلہ کر سکیں گے تحقیقات کررہے ہیں حملے میں پاسپورٹ کیسے محفوظ رہا ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایک نجی ٹی وی چینل سے بات چیت کرتے ہوئے کیا وزیرداخلہ میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ میزائل حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں اور پاکستان کو اس وقت اندرونی اور بیرونی خطرات ہیں ان خطرات سے نمٹنے کیلئے قوم کو متحد ہونا ہوگا گاڑی کو بلوچستا ن کے علاقے چاغی کے غریب نشانہ بنایا گیا تھا گاڑی تباہ ہوگئی لاشیں جل گئیں اس بات کی تحقیقات ہورہی ہیں کہ پاسپورٹ کیسے محفوظ رہا انہوں نے کہا کہ میں وثوق سے کہہ رہا ہوں کہ حملے میں طالبان کے سربراہ ملا منصور کی ہلاکت نہیں ہوئی اور نہ ہی اس کی تصدیق کرسکتے ہیں ڈی این اے ٹیسٹ کی رپورٹ کے آنے کے بعد حتمی فیصلہ کر سکیں گے اور ہر سطح پر واقعہ کی تحقیقات کی جارہی ہے انہوں نے کہا کہ یہ حملہ پاکستان اور بلوچستان کی سلامتی پر حملہ ہے اور اس حملے کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے ۔