کوئٹہ: وفاقی وزیر داخلہ کی ہدایت پر ولی محمد کی شناختی کارڈ کو تصدیق کرنے والے تحصیل دار قلعہ عبداللہ رفیق ترین کوئٹہ سے ایف آئی اے نے گرفتار کرلیا۔تفصیلات کے مطابق : رفیق ترین نے دس سال قبل ولی محمد کے شناختی کارڈ کی تصدیق کی تھی جسے منگل کو ایف آئی اے نے وفاقی وزیر داخلہ کی ہدایت پر انکے دفتر سے گرفتار کرلیا رفیق ترین اے ڈی سی ریونیو بھی رہ چکے ہیں انکے دوسرے ساتھی کی گرفتاری کے.لئے چھاپے مارے جا رہے ہیں