کوئٹہ: نیشنل پارٹی کے رکن صوبائی اسمبلی اورسابق مشیر خزانہ بلوچستان میرخالد خان لانگو کی گرفتاری کے خلاف ان کے حامیوں نے خالق آباد منگچر کے مقام پر قومی شاہراہ بلاک کرکے دھرنا دے دیا۔تفصیلات کے مطابق بدھ کو نیشنل پارٹی کے رکن صوبائی اسمبلی اورسابق مشیر خزانہ بلوچستان میرخالد خان لانگو کی بلوچستان ہائی کورٹ میں زمانت قبل از گرفتاری مسترد ہونے اور نیب کی جانب سے انہیں گرفتا ر کیے جانے کے خلاف رکن صوبائی اسمبلی اور سابق مشیر خزانہ بلوچستان میرخالد خان لانگو کے حامیوں نے ضلع قلات کے علاقے خالق آباد منگچر کے مقام پر کوئٹہ سے کراچی جانے والی قومی شاہراہ کو بلاک کر کے دھرنا دے دیا ۔قلات میں نیشنل پارٹی کے کارکنوں نے رکن صوبائی اسمبلی اورسابق مشیر خزانہ میر خالد لانگو کی گرفتاری کے خلاف قلات بازار بند کروا دیا اور کوئٹہ کراچی قومی شاہرہ بلاک کر دی ۔ میرخالد خان لانگو جو کہ لانگو قبیلے کے سربراہ بھی ہیں کی گرفتاری کے بعد قلات ،خالق آباد ،منگچر میں صورت حا ل کشیدہ رہی ، قومی شاہرہ بلاک ہونے کے سبب کوئٹہ اور کراچی آنے جانے والی گاڑیوں،بسوں، ٹرکوں کی لائینیں لگی رہیں جس سے مسافرو ں کو شدید مشکلات کا سامنہ کر نا پڑا۔ نیشنل پارٹی کے کارکنوں اور میر خالد لانگو کے حامیوں نے حکومت اور نیب حکام کے خلاف شدید نعرہ بازی کی ۔
خالد خان لانگو کی گرفتاری : قومی شاہراہ بلاک ،حامیوں کا دھرنا
وقتِ اشاعت : May 25 – 2016