خضدار : وزیر اعلیٰ بلوچستان چیف آف جھالاوان نواب ثناء اللہ خان زہری نے کہا ہے کہ پڑھا لکھا بلوچستان کا ویژن لیکر بلوچستان کے عوام کے لیئے خوشحالی کی جد و جہد شروع کیہے ،امن کے لئے ترسنے والے عوام کو مختصر مدت کے لئے امن کا تحفہ دے دیاہے ،مشرف کے دور سے 2015 ء تک جن معصوم نوجوانوں کو شہید کیا گیا ان کا وارث میں خود ہوں ،ایک بار پھر میں منحرف عناصر کو دعوت دیتا ھوں کہ وہ پاکستان آ جائیں ملکی آئین کے تحت یہاں رہیں وگرنہ دنیا کے کسی کونے میں بھی انہیں چھپنے نہیں دیں گے جہاں ہونگے ڈھونڈ نکال کر پاکستان میں قانون کے حوالے کریں گے،سول و ملٹری اتحاد کی وجہ سے بلوچستان کو امن میسر آ گئی ان خیالا ت کا اظہار انہوں نے سرکٹ ہاوس خضدار میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کے کارکنان قبائلی عماہدین اور معززین شہر کے اجتماع سے خطاب کے دوران کیا تقریب سے صوبائی وزیر زراعت سردار محمد اسلم بزنجو ،صوبائی مشیرمعدنیات میر محمد خانلہڑی ،پاکستان مسلم لیگ ن خضدار کے سینئر نائب صدر جاوید احمد سوز ،مسلم لیگ تحصیل کرخ کیصدرء میر جمعہ خان شکرانی ،عید محمد ایڈووکیٹ ،میر عبدالرحمن زہری ،سردار عزیز محمد عمرانی،قاری عبدالمالک اور دیگر نے بھی خطاب کیا چیف آف جھالاوان وزیر اعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ خان زہری نے اپنے خطاب میں کہا کہ میری خواہش تھی کہ میں حلف لینے کے بعد خضدار کا دورہ کروں مگرصوبے کی دیگر پیچیدہ حالات اور دیگر امور کی وجہ سے میں فوری طور پر خضدار کا دورہ نہیں کر سکا کیونکہ میری خواہش تھی پہلے عوام کو امن کا تحفہ دوں بعد میں ان سے ملاقات کرنے جاوں ،عوام سے امن کے حوالے سے جو وعدے کیئے آج ہم فخر سے کہتے ہیں کہ ہم نے اپنے وعدے کو عملی جامعہ پہنا دیا آغواء برائے تاوان کی وارداتیں کرنے والوں کو خاموش کروا دیا انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں امن و امان کو ہر صورت برقرار رکھا جائے گا وزیر اعلیٰ بلوچستان نے بلوچستان کے طالب علموں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنی توجہ حصول علم پر مرکوز رکھیں صوبائی حکومت انہیں تمام تر تعلیمی سہولیات فراہم کرے گی اس حوالے سے آنے والی بجٹ میں طلباء کے لئے لیب ٹاپ اسکیم متعارف کروائی جائے گی تھا کہ وہ جدید علم سے آراستہ ہو جائیں ،میرا یہ ویژن ہے کہ ہم پر امن ترقی یافتہ پڑھا لکھا بلوچستان کی نعرے کو ہر صورت پایہ تکمیل تک پہنچا ئیں جہاں امن ہو گا وہا ں ترقی و خوشحالی کا دور شروع ہو گا ہم نے قانونی نافض کرنے والے اداروں ،پولیس اور لیویز کے نوجوانوں کی قربانیوں کی بدولت امن کو حاصل کر لیا اور اب ہمارے راہیں خوشحالی کی جانبگامزن ہیں ہم بلوچستان کے عوام کو مایوس نہیں کریں گے جلسے میں سینیٹر شہباز خان درانی ،آئی جی بلوچستان احسن محبوب ،سیکرٹری داخلہ ڈاکٹر محمد کبر حریفال ،سیکرٹری تعلیم عبدالصبور کاکڑ ،سیکرٹری لوکل گورنمنٹ حافظ ماجد بلوچ ،ضلع کونسل خضدار کے چیئرمین آغا شکیل احمد درانی،میئر خضدار میر عبدالرحیم کرد ،سردار علی محمد قلندرانی ، سمیت مختلف علاقوں سے تعلق رکھنے والے قبائلی عمائدین معززین شہر سرکاری حکام بھی موجود تھے قبل ازیں جب وزیر اعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ خان زہری سرکٹ ہاوس خضدار پنچنے پر بلوچستان پولیس کی چاک و چوبند دستے نے انہیں سلامی دی سرکٹ ہاوس خضدار میں وزیر اعلی بلوچستان نواب ثناء اللہ خان زہری سے مختلف وفود نے ملاقات کی جن میں میر عبدالرحمان زہری کی قیادت میں آل پارٹیز شہری ایکشن کمیٹی خضدار ،قاضی حسن علی ساسولی ایڈوکیٹ اور بشیر احمد ایڈوکیٹ کی قیادت میں وکلا نے ملاقات کی اور اپنے مسائل سے آگاہ کیا وزیر اعلی نے خضدار بار کے لیئے پچاس لاکھ روپے کا اعلان بھی کیا گوپال داس کی قیادت میں ہندوپنچائت کے راہنماؤں نے ملاقات کی خضدار پریس کلب کے صحافیوں نے مولانا محمد صدیق مینگل کی سربراہی میں ملاقات کی اور اپنے مسائل سے آگاہ کیا ، جھالاوان زمیندار ایکشن کمیٹی کے عہدیداران عید محمد ایڈوکیٹ ،عبدالوہاب اور رئیس ایوب نوتانی کی قیادت میں ملاقات کی اور اپنے مسائل سے آگاہ کیا وزیر اعلی بلوچستان نواب ثناء اللہ خان زہری نے انہیں یقین دلایا کہ ان کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کریں گے ۔دریں اثناء وزیر اعلیٰ بلوچستان چیف آف جھالاوان نواب ثناء اللہ خان زہری نے کہا ہے کہ مسلم لیگ( ن )نے پاکستان کو ایٹمی قوت بنا کر ملک کو نا قابل تسخیر بنا دیا ،جب پاکستان ایٹمی قوتبنا تو ملک کے خلاف عالمی سازشیں شروع ہوگئیں ،بلوچستان سمیت ملک بھر میں امن و امان کا مسئلہ پیدا کیا گیا ہم دہشت گردوں کو نکیل ڈال کر بلوچستان کو خوشحال بنائیں گے اور میں بلوچستان کے عوام خصوصا آنے والی نسل سے یہ وعدہ کرتا ھوں کہ ہم ایک پر امن لکھا پڑھا بلوچستان ان کے حوالے کر کے جائیں گے خضدار کو پیرس بنانے کا دعویٰ نہیں کرونگا البتہ خضدار کو ملک کا ترقی یافتہ شہر بنانے کا عہد کرتا ھوں ان خیالات کا اظہار انہوں نے بابائے بلوچستان فٹ بال اسٹیڈیم میں خضدار میں جشن جھالاوان اور (یوم تکبیر)کے اختتامی تقریب سے مہمان خاص کی حیثیت سے خطاب کے دوران کیا اختتامی تقریب سے صوبائی وزیر زراعت بلوچستان سردار محمد اسلم بزنجو ،چیئرمین ڈسٹرکٹ کونسل خضدار آغا شکیل احمد درانی ،سابق تحصیل ناظم خضدار محمد آصف جمالدینی ،ڈسٹرکٹ کونسل خضدار کے وائس چیئرمین عبدالحمید ایڈووکیٹ اور دیگر نے خطاب کیا وزیر اعلیٰ بلوچستان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان کی دھرتی نے اپنے سینے پر ایٹمی تجربات کو برداشت کر کے پاکستان کو نا قابل تسخیر بنا دیا ہے آج ہمارے لئے خوشی کی بات ہے کہ ایک جانب جشن جھالاوان تو دوسری جانب یوم تکبیر منا رہے ہیں وزیر اعلیٰ بلوچستان نے کہا کہ جس دن سے پاکستان ایمٹی قوت بنگیا اسی دن سے پاکستان کے خلاف اندرونی و بیرونی سازشیں شروع ہوگئیں بلوچستان میں دہشت گردوں کو ایندھن فراہم کرنا شروع کیا گیا امن و امان کی صورتحال کوبگاڑڑنے کی کوشش کی گئی بلوچستان میں معصوم و بے گناہ لوگوں کو شہید کرنے کا سلسلہ بھی شروع کیا گیا میں واضح کرتاھوں اب بلوچستان کے پرا من حالات کو کسی بھی صورت خراب کرنے کی اجازت نہیں دیں گے لکھا پڑھا بلوچستان میرا ویژن ہے اسے ہر صورت پایہ تکمیل تک پہنچایا جائے گا قبل ازیں صوبائی وزیر زراعت سردار محمد اسلم بزنجو نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہماری بد قسمتی ہے کہ قبل ازیں یہاں سے تین وزیر اعلیٰ منتخب ہوئے مگر انہوں نے خضدار کے لئے کوئی مثالی ترقیاتی کام نہیں کئے میں وزیر اعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ خان زہری سے امید رکھتا ھوں کہ وہ بحیثیت وزیر اعلیٰ بلوچستان خضدار شہر کے لئے خصوصی پیکج کا اعلان کریں گے موجودہ اتحاد ی حکومت عوام کی حکومت ہے جس طرح ہم نے وزیر اعلیٰ کی قیادت میں خضدار سمیت بلوچستان کے عوام کو امن کا تحفہ دیا اسی طرح ہم بلوچستان کو مثالی ترقی یافتہ صوبہ بنائیں گے ڈسٹرکٹ کونسل خضدار کے چیئرمین آغا شکیل احمد درانی نے سپاسنامہ پیش کیا۔