کوئٹہ: نیشنل پارٹی کے ترجمان نے کہا ہے کہ نیشنل پارٹی کے خلاف میڈیا وار شروع کیا گیا ہے ہر بے چارہ اپنی بساط کے مطابق نیشنل پارٹی اور اسکی قیادت کے خلاف ہرزہ سرائی میں لگاہوا ہے اب نوبت یہاں تک بھی پہنچی ہے کہ ایرغیررانتھوخیرا بھی میدان میں آکرقوم پرستی و وطن پرستی کے ڈپلومہ واسناد تقسیم کرنے پر اتر آیا ہے ہماری سمجھ میں یہ بات تو آجاتی ہے کہ بلوچستان کی سیاسی جماعت انکی پالیسی کیا ہے وہ الگ بات ہے انکی پارٹی پوزیشن بلوچستان میں کیا ہے اس سے بھی قطع نظر انہیں پنجگور جلسہ عام سے تکلیف ہوئی یہ ایک فطری امر ہے لیکن نام نہاد سالوشن فرنٹ تین پارٹیوں پر مشتمل الائنس نام پڑھنے سے لوگوں کو حیرانگی ہوئی پارٹی پوزیشن ون مین شو کہ علاوہ کچھ نہیں ان کو کیوں تکلیف ہوئی انکے لئے فلاں وطن پاعرٹی ،انقلابی پارٹی کے بجائے اگر یہ بھی لکھا جائے کہایرغیررانتھو خیرا تو لوگ سمجھ جائیں گے بھائی ابھی تک تم ایک سے دو نہیں ہوئے ہیں اورقوم پرستی و وطن دوستی کے اسناد تقسیم کرنے پر آگئے تمہیں کس نے کہا ہے کہ نیشنل پارٹی کو سرٹیفکیٹ کی ضرورت ہے بھائی میرے ہمارا کردار واضح ہے ہم آپ کی طرح غائب نہیں رہتے ہیں عوام میں رہتے ہیں اور واضح سیاسی حکمت عملی کے دعویدار ہیں بلوچستان میں حکومت ہمیں اپنی سیاسی جدوجہد کی بدولت ملی ہے اس دوڑ میں بلوچستان کی مختلف سیاسی جماعتیں تھیں جن کو بڑے بڑے طاقتور قوتوں کی آشیرباد بھی حاصل تھی انہیں انتخابات کے آخری مراحل میں فوجی ہیلی کاپٹر بھی فراہم کیا گیا لیکن جب عوام نے انہیں مسترد کردیا تو وہ بڑی بڑی بھڑکیں مارنے والے اپنی تحصیل تک محدود ہو کر رہ گئے نیشنل پارٹی نے اڑھائی سال تک حکومت کی وہ مثالی ہے کوئی مانے یا انکار کرے لیکن ان بڑے بڑے سیاسی قائدین کو نیشنل پارٹی کی اڑھائی سالہ حکومت کے دوران ایسا سازگار ماحول ملا کہ اب تو پورے بلوچستان کا ہر تین مہینے بعد دورہ کرنے آتے ہیں کانفرنس اور جلسے منعقد کرتے ہیں یہ کوئی احسان نہیں ہے کہ نیشنل پارٹی کی قیادت نے بلوچستان میں امن و امان کی صورتحال کو بہتر کیا شاہرایں محفوظ بنادیں اغواء برائے تاوان والے گینگ کو نیست و نابود کردیا اور بلوچستان میں مسخ شدہ لاشوں کا سلسلہ بند کروایا بیان میں کہا گیا کہ نیشنل پارٹی پر بلوچستان کی اگر کوئی سیاسی جماعت تنقید کرتی ہے تو یہ انکا سیاسی و جمہوری حق ہے لیکن سالوشن الائنس کی پوری پارٹی بجائے قیادت ایک رکشے میں کم پڑ جاتی ہے ان کو یہ حق بالکل نہیں دیا جاسکتا ہے نیشنل پارٹی بلوچستان کی ایک سنجیدہ سیاسی جماعت ہے نیشنل پارٹی کی واضح پالیسی ہے کہ کسی بھی فرد یا پارٹی کے خلاف صبر و تحمل کا مظاہرہ کرے اور وسیع تر سیاسی و قومی مفادات کو سامنے رکھتے ہوئے ایک بہترسیاسی ماحول بنانے کی کوشش کرے لیکن بعض اوقات بحالت مجبوری نیشنل پارٹی کو اپنا دفاع کرنا پڑجاتا ہے۔