کوئٹہ : پاکستان تحریک انصاف کے صوبائی آرگنائزر سردار یارمحمد رند نے کہاہے کہ بلوچستان میگا کرپشن کیس میں سست روی قبول نہیں، بے رحمانہ احتسا ب ہی مضبوط ریاست اورپائیداد جمہوریت کی بنیاد ہے ضمنی کرداروں کے علاوہ کرپشن کنگز پرہاتھ ڈال کر ان سے عوام کی پائی پائی وصول کی جائے عوام کے حقوق کااستحصال اورقومی وسائل ہڑپ کرنے والے کسی رعائیت کے مستحق نہیں ۔ان خیالات کااظہارانہوں نے میرمحمداسماعیل لہڑی کی قیادت میں ملنے والے پی ٹی آئی کے وفد سے گفتگوکرتے ہوئے کیا۔سردار یارمحمد رند نے کہاکہ نیب بلوچستان کی میگا کرپشن کیس میں کارروائی مستحسن اقدام ہے تاہم ملکی تاریخ میں نقد برآمد گی کے اس تاریخی کیس میں تیزرفتار اورحقیقی معنوں میں نظرآنے والی تحقیقات کی ضرورت ہے اورظاہری کرداروں کے علاوہ ان کرپشن کنگز کے خلاف بے رحمانہ احتسابی کارروائی کاعمل بھی اشد ضروری ہے جنہوں نے کسی بھی حوالے سے اس بہتی گنگا میں ہاتھ دھوئے اورکرپشن کے نئے ریکارڈ قائم کیئے ۔انہوں نے کہاکہ صرف ضلع کچھی میں پندرہ ارب روپے ترقیاتی منصوبوں کی مدمیں اڑئے گئے اورایک ہی اسکیم پرچارچار مرتبہ فنڈز ڈراکئے گئے ۔انہوں نے کہاکہ احتسابی عمل میں مصلحت یاسست روی سے کام لیاگیا تواحتسابی اداروں سے عوام کااعتماد اٹھ جائے گا۔سرداریارمحمد رند نے کہاکہ پی ٹی آئی عوام میں کرپشن کے خلاف شعوی بیداری کااہم فریضہ سرانجام دے رہی ہے کرپشن کے حالیہ کیسز نے پوشید ہ چہروں سے نقاب الٹ دیئے ہیں بے رحمانہ اورمصلحت سے پاک احتساب وقت کی ضرورت اورملکی ترقی کیلئے ناگزیرہے ۔انہوں نے کہاکہ وی آئی پی کلاس نے غریب عوام کو یرغمال بنارکھا ہے پارلیمانی سیکرٹری خزانہ نے خود تسلیم کیاہے کہ سوئس بینکوں میں پاکستانیوں کے دوسوارب ڈالراب بھی موجودہیں پاکستان سے باہرپیسہ منتقل کرنے والوں کے پیچھے پی ٹی آئی لند ن اورسوئس تک جائے گی قوم کرپشن کے خلاف شعوری طورپر متحدہے اورحکمرانوں کایوم حساب قریب ہے پی ٹی آئی عوام مفادات پرکوئی سمجھوتہ نہیں کرے گی بے رحمانہ احتساب نہ ہوا تو حکومت کے خلاف عوام کے شانہ بشانہ کھڑیں ہونگے ۔انہوں نے کہاکہ بدعنوانی اورکرپشن میں ملوث عناصرکے خلاف گرینڈآپریشن کی ضرورت ہے ۔