کوئٹہ: جمعیت علماء اسلام کے مرکزی اور صوبائی رہنماؤں نے کہا ہے کہ شریعت مطہرہ اسلامیہ نے نہ صرف انسانوں کو بلکہ اللہ تعالیٰ کی تمام مخلوق کو تحفظ فراہم کرنے کیلئے بہترین اور موثر قوانین وضع کیے ہیں جان کی حفاظت کیلئے قصاص‘عزت و آبرو اور مال کی تحفظ کیلئے حدود و تعزیرات کو مقرر کیا ہے شراب کو عربی میں خمر کہتے ہیں جس کا معانی ہے چھپنا یا چھپانا شراب نہ صرف اسلام بلکہ تمام مذاہب میں حرام ہیں جمعیت علماء اسلام منشیات ‘جرائم اور معاشرے کی اصلاح کی بہتری کیلئے موثر کردار ادا کررہی ہے عوام اپنے آپ کو اچھے معاشرے کا شہری بن کر اس میں مکمل حصہ دار بن جائیں۔یہ بات انہوں نے جمعرات کو جمعیت علماء اسلام کے صوبائی امیرمولانا فیض محمد‘ صوبائی جنرل سیکرٹری ملک سکندر کان ایڈووکیٹ‘ مرکزی جوائنٹ سیکرٹری ملک سکندر خان ایڈووکیٹ ‘سماجی برائے کمیٹی برائے اصلاح کے چےئرمین سابق صوبائی وزیر حافظ حسین احمد شرودی‘ضلعی امیر مولانا ولی محمد ترابی ‘ڈاکٹر عبدالکریم ‘چپرسنگھ‘اشورمہاراج ‘پادری ورضیاء ‘سید نذیر آغا ایڈووکیٹ ‘ناصر مسیح ‘یاسین مینگل اور دیگر نے جمعیت عماء اسلام اصلاح احوال کمیٹی کے زیر اہتمام معاشرے کی بہتری اور بدامنی کیخلاف کوئٹہ پریس کلب میں منعقدہ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہی ۔ انہوں نے کہاکہ اس وقت معاشرے میں ہر طرف ظلم ‘زیادی جاری ہے عوام اپنے اصولوں سے ہٹ کر ناجائز اور حرام طریقے سے کمائی کررہی ہے سود ایک ایسی لعنت ہے جو اللہ تعالیٰ سے براہ راست جنگ کرنے کی مترادف ہے لیکن ہمارے معاشرے میں سود کو مکمل چھوٹ دی رکھی ہے اور ہر شخص سود پر مبنی کاروبار کررہا ہے انہوں نے کہاکہ اسلام میں سود حرام اور ناجائز طریقے سے کمائی مکمل طور پر حرام اور اس پر پابندی عائد کی گئی ہے لیکن ہمارے معاشرے کے عوام نہ جانے کس طرح ظالمانہ نظام کا حصہ کیوں بنتے ہیں انہوں نے کہاکہ اس سلسلے میں جمعیت علماء اسلام نے عوام کی اصلاح کو اپنا فرض سمجھا ہوا ہے اور اس سلسلے میں ایک کمیٹی بھی قائم کی گئی ہے جو ہر وقت سماجی برائیوں کی خاتمے معاشرے کی اصلاح کیلئے کوشاں ہیں انہوں نے کہاکہ جمعیت علماء اسلام نہ صرف اسلام بلکہ انسانیت کا نعرہ بھی لگارہی ہے تاکہ ہر شخص کو تحفظ فراہم ہوسکیں انہوں نے کہاکہ ہمارا بنیادی نقطہ یہ ہے کہ شریعت مطہرہ اسلام نے نہ صرف انسانوں بلکہ اللہ تعالیٰ کی تمام مخلوق کو تحفظ فراہم کرنے کیلئے بہتری اور موثر قوانین وضع کیے گئے ہیں جہاں ان کی حفاظت کیلئے قصاص ‘عزت و آبرو اور مال کی تحفظ کیلئے حدود تعزیرات کو مقرر کیا ہے اسی طرح اللہ تعالیٰ کی عطاء کردہ عظیم نعمت عقل کو محفوظ بنانے کیلئے شراب اور دیگر منشیات پر پابندی لگادی ہے سرتابی کرنیوالوں کیلئے سزا مقرر کی گئی ہے ۔