|

وقتِ اشاعت :   June 3 – 2016

کوئٹہ :  بلوچستان صوبائی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر اور جمعیت علماء اسلام کے پارلیمانی لیڈر مولانا عبدالواسع نے جمعرات کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ اپوزیشن اسمبلی اجلاس کے بائیکاٹ پر تھی تاہم صوبائی وزیر بلدیات سردار مصطفی خان ترین کے صاحب زادہ اسد خان ترین کے اغواء پر اسمبلی کا جو اجلاس حکومتی ارکان کی ریکوزیشن پر طلب کیا گیا ہم نے اجلاس کا بائیکاٹ ختم کردیا ور بحث میں اپوزیشن بھرپور حصہ لے گی ۔انہوں نے کہا کہ اکثر اپوزیشن کی ریکوزیشن پر بلایا جاتا ہے تاہم یہ اجلاس حکومتی ارکان کے ریکوزیشن پر بلایا گیا ہے کیونکہ صوبائی وزیر بلدیات سردار مصطفی خان ترین کے صاحب زادہ کو نامعلوم افراد نے اغواء کیا ہے اور ہم اس بحث میں بھر پور انداز میں حصہ لے رہے ہیں ہم اپوزیشن کے ارکان سردار مصطفی خان ترین کے غم میں برابر کے شریک ہیں اور بائیکاٹ ختم کرنے کا اعلان کرتے ہیں ۔