کوئٹہ +اندرون بلو چستان: بلو چستان کے ضلع قلا ت کے علا قے اسکالکو سے ایک شخص اور دو شیزہ کی نعشیں بر آ مد کر گئیں جنہیں گو لیاں ما ر کر قتل کر دیا گیا ہے ۔ کو ئٹہ کے علا قے ائیر پو رٹ روڈ پر عسکری پمپ کے ٹرک کی ٹکر سے مو ٹر سائیکل سوارجاں بحق ہو گیا ۔چاغی کے علا قے پید گا ن سے ایک نا معلوم شخص کی سوختہ نعش بر اا مد کر لی گئی ہے۔جبکہ لو را لا ئی کی تحصیل دکی میں مسلح شخص کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہو گیا ۔ تفصیلا ت کے مطا بق گزشتہ روزضلع قلا ت کے علا قے اسکا لکو سے ایک شخص اور لڑکی کی نعشیں بر آ مد کر لی گئی ہیں جنہیں شناخت کے لئے سول ہسپتال منتقل کر دیا گیاہے مقتو لین کو گو لیاں ما ر کر قتل کر دیا گیا ہے ۔دریں اثنا کو ئٹہ کے علا قے ائیر پو رٹ روڈ پر عسکری پمپ کے ٹرک کی ٹکر سے مو ٹر سائیکل سوارمحمد عمرا ن مو قع پر جاں بحق ہو گیا ،جن کی نعش کو ضروری کا رروائی کے بعد ورثا کے حوا لے کر دیا گیا ہے ،جاں بحق ہو نے والے محمد عمرا ن کا تعلق نواں کلی سے ہے مزید تفتیش کی جا رہی ہے جبکہ کو ئٹہ میں ہی تیز رفتا ری کے با عث مو ٹر سائیکل سے گر کر 2افرادجلا ل احمداور وحید اللہ زخمی ہو گئے جن میں سے جلا ل احمد کی حا لت تشویش نا ک بتا ئی جا رہی ہے دونوں نو جوا ن کو ئٹہ کے وسطی علا قے سبزل روڈ کے رہا ئشی بتا ئے جا تے ہیں علا وہ ازیں چاغی کے علاقے پیدگان سے ایک نامعلوم شخص کی جلی ہوئی لاش برآمد ہوئی ، انتظامیہ کے اہلکاروں نے اطلاع ملنے پر لاش کو فوری طو رپر ہسپتال منتقل کردیا جہاں ضروری کاروائی کے بعد کو نعش کو شناخت کے لئے رکھ دیا گیا ہے ۔اس کے علا وہ ضلع لو را لا ئی تحصیل دکی میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے نصیب آباد کے رہائشی بسم اللہ جان عرف (بنگو )جاں بحق ہوگئے ، ملزمان واردات کے بعد فرار ہوگئے ۔