کوئٹہ: بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی جوائنٹ سیکرٹری نذیراحمد بلوچ نے گزشتہ روز وڈھ میں پارٹی کے مرکزی صدر سردار اختر جان مینگل سے ملاقات کی ملاقات میں بلوچستان کی موجودہ سیاسی صورتحال ، تنظیمی امور بالخصوص، مکران میں پارٹی کی سیاسی سرگرمیوں اور تنظیمی امور سے آگاہ کیا اس موقع پر پارٹی قائد سردار اختر جان مینگل نے پارٹی کے مرکزی جوائنٹ سیکرٹری نذیراحمد بلو چ کے ساتھ ملنے والے وفو د سے تبادلہ خیال کر تے ہوئے کہا ہے کہ آج بلوچستان کے باشعور عوام کی نظریں پارٹی کی اصولی جدوجہد اور نظریاتی سیاست پر مرکوز ہے کیونکہ پارٹی نے ہمیشہ بلوچ عوام کے قومی حقوق اور بلوچستان کے مسائل پر واضح اور اصولی موقف اختیار کر کے جدوجہد کیلئے کسی قسم کی قربانیوں سے دریغ نہیں کیا پارٹی کے کارکنوں نے قتل اور مشکل وقتوں میں بلوچستانی عوام اور بلوچ قومی حقوق کی خاطر سیاسی اور جمہوری و نظریاتی سیاست کو پروان چڑھانے کیلئے تاریخ میں اہم کردار ادا کیا انہوں نے کہا کہ آنیوالے چیلنجز اور مشکلات میں بلوچستان کی اہمیت میں اضافہ ہوا ہے دنیا کی نظریں یہاں کے ساحل وسائل مرکوز ہے ساحل وسائل کی حفاظت اور قومی حقوق کیلئے پارٹی کو منظم ومتحرک بنا نے کیلئے پارٹی کی کارکن اپنے تمام جملہ توانائیوں کو بروئے کار لا تے ہوئے اپنے سیاسی قومی اور جمہوری تحریک میں تیزی لائے انہوں نے کہا ہے کہ بی این پی یہاں کے عوام کے اعتما دکو کسی بھی صورت میں ٹھیس نہیں پہنچائیں گے اور ان کے غضب شدہ حقوق کیلئے سیاسی اور جمہوری انداز میں بھر پور آواز بلند کر تے ہوئے یہاں کے عوام کی حقیقی ترجمانی کرینگے کیونکہ ہمارے سیاست کا محور ومقصد یہاں کے عوام کی ترقی وخوشحالی اور زندگی کے تمام تر سہولیات کی فراہمی ہے اور اس مقصد کے خاطر پارٹی کے کارکن تنظیم کاری پر زیادہ توجہ دے کیونکہ منظم جماعت کے بغیر ہم آنیوالے چیلنجز کا مقابلہ نہیں کر سکتے ہیں بی این پی وہ واحد قومی جماعت بچا ہوا ہے جو صحیح معنوں میں اصولی سیاست پر گامزن ہو کر یہاں کے عوام کی احساسات ، جذبات اور ارمانوں کو پائیہ تکمیل تک پہنچا نے کیلئے سراپا احتجاج جدوجہد کر تے ہوئے بلوچستانی عوام کو منظم اور متحد کر نے کیلئے جہدوجہد کر رہے ہیں۔