|

وقتِ اشاعت :   June 5 – 2016

کوئٹہ : صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں گرمی کی آمد کے ساتھ ہی بجلی کی آنکھ مچولی شروع ہو گئی شہر بھر میں غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ نے عوام کو مشکلات سے دوچار کر دیا کوئٹہ شہر ان دنوں شدید گرمی کی لپیٹ میں گرمی کی آمد کیساتھ ہی کیسکو کی جانب سے عوام کو طویل اور غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کے عذاب میں دھکیلا جا رہا ہے شہر کے مختلف علاقوں میں6 سے8 گھنٹے بجلی غائب رہتی ہے جبکہ کیسکو کی جانب سے لوڈ شیڈنگ شیڈول کی بھی پابندی نہیں کی جا رہی ہے عوامی حلقوں نے کیسکو حکام سے پر زور مطالبہ کیا ہے کہ گرمی کے اس موسم میں بجلی کی غیر اعلانیہ اور طویل لوڈ شیڈنگ سے گریز کیا جائے تاکہ عوام کو ریلیف حاصل ہو سکے ۔