کوئٹہ: بلوچستان اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر مولانا عبدالواسع نے وفاقی بجٹ پر رد عمل کا اظہار کر تے ہوئے کہا کہ وفاقی بجٹ میں عوام کو کوئی ریلیف فراہم نہیں کی گئی اور موجودہ بجٹ کو ہم یکسر مسترد کر تے ہیں غریب عوام کی بجائے سرمایہ داروں کو بجٹ میں تحفظ فراہم کیا گیا ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ نہیں کیا گیا ایسے بجٹ کو عوام اور سیاسی جماعتیں مسترد کر تے ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے بلوچستان اسمبلی کے اپوزیشن چمبرمیں مختلف وفود سے بات چیت کر تے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت میں اغواء برائے تاوان کے واقعات اتنے بڑھ گئے کہ وزراء کے بیٹے بھی محفوظ نہیں ہے انہوں نے کہا کہ اپوزیشن نے فراخدلی کا مظاہرہ کر تے ہوئے حکومت کی جانب سے ریکوزیشن اجلاس سے ایوان نے واک آؤٹ نہیں کیا اور صوبائی وزیر بلدیات سردار مصطفی خان ترین کے بیٹے کے عدم بازیابی کے حوالے سے اپوزیشن نے اظہار یکجہتی کی اور بحث میں کھل کر حصہ لیا انہوں نے کہا ہے کہ ہمیں اس بات پر افسوس ہے کہ ہمیں طعنے دینے والے قوم پرست آج خود ان حالات سے دوچار ہے انہوں نے کہا ہے کہ جس طرح ہمارے حکومت کو ایک منصوبے کے تحت ختم کیا گیا اور جن لو گوں نے جشن منایا آج وہ خود ان حالات سے گزر رہے ہیں مگر جمعیت علماء اسلام اپوزیشن میں ہوتے ہوئے بھی کسی غیر جمہوری عمل کاحصہ نہیں بنیں گے اور حکومت کے ساتھ مکمل تعاون کرینگے بجٹ میں عوا م کو ریلیف فراہم نہیں کیا گیا جس کی وجہ سے عوام نے پہلے ہی بجٹ کو مسترد کر دیا۔