کوئٹہ+تربت: تربت گومازی تمپ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ٹرانسپورٹر جاں بحق، ہوشاب سے قانون نافذ کرنے والے اداروں نے ایک شخص کی نعش برآمد کر لی، کوئٹہ کلی برات کلی پائند خان میں سیکورٹی فورسز کی مشترکہ ٹارگٹڈ آپریشن میں تین مشتبہ افراد کو حراست میں لیکر اسلحہ برآمد کرلیاگیا، تفصیلات کے مطابق ہفتہ کی صبح ضلع تربت کے علاقے گومازی تمپ میں نامعلوم موٹرسائیکل سواروں نے فائرنگ کر کے آزادی سندھ-بلوچستان بس یونین کے نائب چےئرمین یونس آزادی ولدگہرام کو قتل کر دیا اورفرار ہوگئے ۔لیویز نے لاش ہسپتال منتقل کرکے ضروری کاروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کردی ۔مزید تحقیقات جاری ہیں،دوسرے واقعے میں ہوشاب کے علاقے پرکوتاگ کے قریبی علاقے سے قانون نافذکرنے والے اداروں نے ایک شخص کی لاش برآمد کی جس کی شناخت خدابخش ولد پیربخش بلوچ کے نام سے ہوئی ہے مذکورہ شخص کرکی سب تحصیل ہوشاب کارہایشی بتایاجاتاہے ،دریں اثناء بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ کے نواحی علاقوں کلی برات اورکلی پائند خان میں فرنٹیئرکور بلوچستان اورپولیس کے مشترکہ ٹارگٹڈ آپریشن کے نتیجے میں تین مشتبہ افراد کو حراست میں لیکر اسلحہ برآمدکرلیاگیاہے ۔سیکورٹی ذرائع کے مطابق گزشتہ روز کوئٹہ کے کلی برات اورکلی پائند خان میں فرنٹیئرکوربلوچستان اور پولیس کی جانب سے مشترکہ ٹارگٹڈ سرچ آپریشن کیاگیا جس کے دوران تین مشتبہ افراد کو حراست میں لیکر اسلحہ بھی برآمدکرلیاگیاہے تاہم ابتدائی اطلاعات کے مطابق اسلحے کی اعدادوشمار کے متعلق معلوم نہ ہوسکامزیدکارروائی جاری ہے۔