کوئٹہ : جمعیت علماء اسلام کے مرکزی جنرل سیکرٹری مولاناعبدالغفورحیدری،وفاق المدارس پاکستان کے سر براہ ،بزرگ عالم دین، شیخ الحدیث مولانا محمد سلیم اللہ خان ،مولانا محمد امجد خان ،قاری حنیف جالندھری ،مولانا عبد الغفور سروہی،مولانامفتی عبد الرحمن کوثر،مولانا مفتی احمد خان،مولانا عبد القدوس ترمذی اورمولانا مفتی محمد زکریانے جامعہ عثمانیہ شیخہ سالم ماڈل ٹاؤن میں سالانہ دستار بندی کے ایک بڑے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ دینی مدارس اسلام کے قلعے اورپاکستان کی اساس اورپہچان ہیں، علماء اور طلباء دین کی اشاعت وتبلیغ کا اپنا فریضہ سر انجام دے رہے ہیں جب تک اللہ اللہ کر نے والے دنیا میں رہیں گے یہ دنیا باقی رہے گی انہوں نے کہاکہ سلام کے مکمل نفاذ سے ملک سے لوٹ مار کرپشن ،اقرباء پروری کا ہمیشہ کے لئے خاتمہ ہو جا ئے گا ،پھر پانا مہ یاٹینکی لیکس جیسے واقعات نہیں ہوں گے لیکن یہ واقعات بھی ایک عالمی سازش ہیں ان واقعات سے سیا ست کے میدان میں ہلچل مچانے والے سوچیں کہ آخر اس پانامہ لیکس میں پاکستان ہی کیوں زیا دہ لپیٹ میں آیا ہے ،پانامہ لیکس کی تحقیقات کرانے کی جے یو آئی مخالف نہیں ہے لیکن کسی سے الزام کی بنیاد پر استعفے کے حق میں نہیں ہے انہوں نے کہاکہ جمعیت حکومت کی اتحادی ہونے کے باجوداپنے نظریہ اوراصول پرقائم ہے ایکسویں ترمیم اورنیشنل ایکشن پلان،ممتازقادری کی پھانسی،حقوق نسواں بل،مدارس پرچھاپوں اورسینکڑوں سوالات پرمشتمل نئے فارم کے اجراء جیسے حکومتی اقدامات کی جمعیت نے کھل کراورڈٹ کرنہ صرف مخالفت کی بلکہ حکومت کواپنے عزائم میں ناکام بناکرپسپاکردیاگیاانہوں نے کہاکہ جمعیت وزیراعظم کونہیں بلکہ سسٹم کوبچانے کی کوشش کررہی ہے ہم سمجھتے ہیں کہ دھرنوں کے منصوبے کی طرح پانامہ لیکس کے بحران کے پیچھے بھی کوئی سازش کارفرماہوسکتی ہے عمران خان بچگانہ سیاست کرتے ہیں وہ حادثات وواقعات کوبنیادبناکرشاٹ کٹ راستے سے وزیراعظم بننے کاخواب دیکھ رہے ہیں لیکن وہ 2018تک تسلی سے انتظارکریں انہوں نے کہاکہ جمعیت کی قیادت نے جس طرح دھرنوں کی سازش اورمنصوبے کوبے نقاب کرکے ناکام بنایااسی طرح پانامہ لیکس کے پیچھے بھی سازش اورمنصوبہ ناکام بنانے کی کوشش کرکے سسٹم کوبچانے کی کوشش کررہی ہے انہوں نے کہاکہ دینی مدارس میں دہشت گردی کی تر بیت نہیں دی جاتی بلکہ محبت اخوت کا پیغام دیا جا تا ہے، دینی مدارس کے افراد نے ہی اس خطے سے سامراج کا بوریا بستر گول کر نے ،تحریک آزادی اور تحریک پاکستان میں اپنا کردار ادا کیاکلمے کے نام پر بننے والے ملک میں اسلام کے عادلانہ نظام کے نفاذ کے بغیربحرانوں سے نجات ممکن نہیں ہے انہوں نے کہا کہ دینی مدارس علماء وحفاظ اور مفتیان کرام تیار کرتے ہیں یہ ہی ان کی ذمے داری اور وہ خوب نبھا رہے ہیں انہوں نے کہا کہ رمضان المبارک کا احترا م کر نا ہر مسلمان پر لازم ہے مسلمان کو رمضان کا مہینہ اللہ کے لئے وقف کر دینا چاہیے دن کو روزہ اور رات کو تراویح میں قرآن سننے سے اللہ اور اس کے رسول ؐ راضی ہوں گے انہوں نے کہا کہ دینی مدارس کی پیداوار ہی رمضان المبار ک میں مصلے پر اکر قر آن سنانے کا اعزاز حاصل کرتے ہیں ۔