کوئٹہ: ینگ ڈاکٹر ایسوسی ایشن نے حکومت کی یقین دہانی پر 2 ماہ سے جاری ہڑتال ختم کرنے کا اعلان کردیا آج سے تمام سرکاری ہسپتالوں میں ڈاکٹرز اور پیرامیڈیکل سٹاف ڈیوٹیاں سرانجام دیں گے ان خیالات کا اظہار ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کے صدر ڈاکٹر حفیظ مندوخیل نے صوبائی وزیر صحت رحمت صالح بلوچ ڈپٹی اپوزیشن لیڈر انجینئرزمرک خان اچکزئی کے ہمراہ کوئٹہ پریس کلب کے سامنے احتجاجی کیمپ میں ہنگامی پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا صوبائی وزیر صحت رحمت صالح بلوچ نے کہا کہ حکومت اور محکمہ صحت اپنے محدود وسائل میں رہتے ہوئے ڈاکٹروں کے جائز مطالبات تسلیم کرنے کیلئے تمام تر وسائل بروئے کار لائیں گے اور وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ زہری کی جانب ان تمام مطالبات من و عن عمل کیا جائے جس کی منظوری وزیراعلیٰ بلوچستان نے دی ہے انہوں نے کہا کہ ڈاکٹرز ہمارے معاشرے کا حصہ ہیں اور ہم ان تمام جائز مطالبات ہر وقت تسلیم کرنے کیلئے تیار ہیں اور ڈاکٹرز بھی عوامی مفاد کومدنظررکھتے ہوئے مریضوں اور عوام کی خدمت جاری رکھیں انہوں نے کہا کہ ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن پی ایم اے اور دیگر تنظیموں کے بھی شکرگزار ہیں جنہوں نے ہمارے ساتھ ہر وقت تعاون کیا ڈپٹی اپوزیشن لیڈر انجینئرزمرک خان اچکزئی نے کہا کہ وقت اور حالات کا تقاضا ہے کہ ہم سب ملکر اپنے معاشرے کو بہتر کر سکیں ینگ ڈاکٹرز عوام کی خدمت جاری رکھنے کیلئے تمام تر وسائل بروئے کارلائیں اور حکومت کی جانب سے چارٹر آف ڈیمانڈ پر عملدرآمد خوش آئند اقدام ہے ینگ ڈاکٹرزایسوسی ایشن کے صدر ڈاکٹر حفیظ مندوخیل نے کہا کہ ہم ان تمام سیاسی جماعتوں وکلاء برادری سول سوسائٹی اور سب کا شکریہ ادا کرتے ہیں کہ انہوں نے ہماری تحریک کا ساتھ دیا اور حکومت نے چارٹر آف ڈیمانڈ پرعملدرآمد کردیا اور ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن اورپیرامیڈیکل اسٹاف حکومت کی یقین دہانی پر دو ماہ سے جاری ہڑتال ختم کر اعلان کرتے ہیں ۔