|

وقتِ اشاعت :   June 12 – 2016

خضدار : جمعیت علماء اسلام پاکستان کے سیکر ٹری جنرل ڈپٹی چیئر مین سینٹ مولانا عبدا لغفور حیدری نے کہا ہے امریکہ بھارت کی جانب سے نئی قربت پاکستان کی سلامتی کے لئے خطرہ اور سی پیک منصوبے کے خلاف ایک عالمی سازش کا شا خسانہ ہے ہمیں اپنے پالیسیوں پر نظر ثانی کرنے کی ضرورت ہے یکجہتی وحدت متفقہ سوچ سے نئی تبدیلیوں کا مقابلہ کیا جاسکتا ہے موجودہ حالات سیاسی بھونچال پیدا کرنے والوں کے ایجنڈے کو قوم پہچان چکی ہے ڈی چوک دھرناچائنا کے صدر کی پاکستان آمد کو روکنا تھا تو اب کی افر تفری کی کوشش میں ملوث خفیہ ہاتھ کو جاننا بھی ضروری ہوگا ان خیالات کا اظہار انہوں نے خضدار کے صحافیوں سے گفتگو کے دوران کیا ،ڈپٹی چیئرمین سینٹ نے مختلف سوالات کے جواب دیتے ہوئے کہا کہ امریکہ کبھی بھی پاکستان کا دوست نہیں رہا بلکہ ایک مطلبی کا تعلق دارکا کردار ادا کیا جب بھی اپنے مطلب کو پورا کیا منہ پھیر دیا امریکہ پر اعتماد پاکستان کی وقار کے خلاف ہے قرآن کریم نص ہے کہ یہود مسلمانوں کے سخت ترین دشمن ہیں تو یہودیت کی مفادات کا سب سے بڑا محافظ ریاست ا مریکہ پاکستان کا کس طرح سے دوست بن سکتا ہے بھارت نے تو کبھی پاکستان کی وجود کو تسلیم نہیں کیا جب بھی موقع ملا اس نے پاکستان کے خلاف زہر افشانی کا کوئی موقع ہاتھ سے جانے نہیں دیا پاکستانی فوج ایک منظم طاقت ور فوج ہے جس میں عالمی چیلنجوں کامقابلہ کرنے کی بھر پور پور صلاحیت موجود ہے جنرل راحیل شریف ایک مخلص اور محب الوطن سپہ سالار ہے ڈپٹی چیئرمین سینٹ کا کہنا تھا کہ افغانستان میں دیر پا امن کی قیام میں خود امریکہ روکاوٹ ہے کیونکہ امریکی مفادات جنگ کی طوالت سے وابسطہ ہے لیکن اب وقت آگیا ہے کہ دنیا امریکہ کے دوغلاء پالیسی کو پہچان لیں کہ نا م نہاد امن کا دعوے دار نے کس طرح سے تیسری دنیا کے ممالک میں جنگ کی آگ جلا یا ہے پاکستان کی فوج ایک باہمت تربیت یافتہ فوج ہے اس میں نئی چیلنجوں کے مقابلہ کرنے کی پوری صلاحیت موجود ہے جنرل راحیل شریف کے جرئت مندانہ اقدمات کو پوری قوم قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے اقتصادی راہداری ایک عالمی ضرورت پاک چین دوستی کا تاج محل ثابت ہوگی امریکہ و بھارت چاہے جس طرح نوحہ خوانی کریں دوستی کا یہ محل ضرور تعمیر ہوگی پاکستانی قوم و حکومت کو نئے چیلنجوں کا مقابلہ عزم حوصلہ و ہمت سے کرنا ہوگا ہماری اعتماد ہر حال میں اللہ رب العالمین کی ذات پر ہونا ضروری ہے اقتصادی راہداری و گوادر پورٹ امریکہ بھارت سمیت کئی ہمسایہ ممالک کو ہضم نہیں ہورہا ہے بھارت مسلسل بلوچستان میں بد امنی پیدا کرکے اس اہم شاہراہ کو متنازع بنانے کا خواہان ہے کل بھوشن یادیو سمیت بھارت کے بلوچستان مسلسل در اندازی مزاحمتی تنظیموں کو مالی و دیگر کئی طرح کی سپوٹ کے فراہم کرنے و اضح ثبوت سامنے آئے ہیں بھارت کی ناکام خواہش ہے کہ حالات کو خراب کرکے سی پیک کے منصوبہ میں روکاوٹ ڈالدیں لیکن بھارت و پاکستان کے دشمنوں کی یہ خواہش کبھی بھی پورا نہیں ہوگی اقتصادی راہداری ایک عالمی ضرورت پاک چائنا دوستی کی علامت ہوگی ہم اس دو ستی کی علامت کو ہر صورت میں دنیاء کے نقشے پر لائیں گے ایک سوال کے جواب میں مولانا عبد الغفور حیدری نے کہا کہ جو لوگ امریکہ کی دوستی کا گن گاتے ہیں یا پاکستانی قوم کو اس طرح کا غلط تائثر دینے کی کوشش میں اپنی پوری قوت صرف کرتے ہیں بھارت و امریکہ کی نئی گٹھ جوڑ سے ان کی آنکھیں کھل جاناچاہئیں، جمعیت علماء اسلام نے ہمیشہ یہ موقف سامنے رکھا ہے کہ امریکہ پاکستان کا کبھی دوست نہیں ہے بلکہ اس کو پاکستان کی سلامتی رائس نہیں آتا ہے آج کی حالات نے جمعیت علماء اسلام کی موقف کو سو فیصد درست ثابت کردیا ہے ۔