کوئٹہ : بلوچستان اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر مولانا عبدالواسع نے کہا ہے کہ بلوچستان میں حالیہ ٹارگٹ کلنگ اور اغواء برائے تاوان کے لہر سے عوام عدم تحفظ کا شکار ہو گئے امن کے دعوے کرنیوالے کسی ایک ضلع کو ٹھیک کو نہیں کر سکتے اور دوسروں پر تنقید کر کے خود کو عوام کے سامنے فرشتے ثابت کرنے کی کوشش کر رہے ہیں لیکن عوام جان چکے ہیں کہ دوسروں کے کندھے پر اقتدار حاصل کرنیوالے کبھی بھی عوام کو تحفظ فراہم نہیں کر سکتے سابقہ حکومت پر تنقید کر نے والوں نے تین سال میں عوام کو کیا دیا ہے آنیوالا الیکشن میں عوام ان کا محاسبہ کرینگے ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنی رہائش گاہ پر مختلف وفود سے بات چیت کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا ہے کہ خود کو جمہوریت کا چمپئن کہلانے والوں کو آئینہ کا دوسرا رخ دکھایا تو وہ نارا ض ہو گئے اور جمہوری لوگ کبھی بھی تنقید کو برا نہیں مانتے لیکن افسوس کہ جمہوریت کے دعویدار کہلانے والے خود دوسروں کاکندھا استعمال کر کے اقتدار میں آئے ہیں اور اگر عوام کے طاقت سے اقتدار میں آتے تو وہ عوام کی خدمت کر تے لیکن بد قسمتی سے دنیا کی تاریخ میں خزانہ ایسا لیکس نہیں ہوا جیسا ان کے دور حکومت میں لیکس ہوا ہے اگر یہ جمہوری لوگ ہو تے تو یہ اسی وقت اقتدار کو چھوڑ دیتے لیکن افسوس کہ انہیں صرف اقتدار سے محبت ہے عوام سے کئے گئے وعدے تین سال گزرنے کے باوجود پورے نہیں کئے اور کوئٹہ شہر میں ان کی اقتدار ہوتے ہی کھنڈرات میں تبدیل ہو چکا ہے اغواء برائے تاوان اور ٹارگٹ کلنگ کے واقعات میں دن بدن اضافہ ہونے سے عوام عدم تحفظ کا شکار ہے ۔