|

وقتِ اشاعت :   June 12 – 2016

کوئٹہ:عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی بیان میں کہاگیاہے کہ پشتونوں پر چار سو حیات تنگ کیاجارہاہے ،آئی ڈی پیز وزیرستان گزشتہ دو سالوں سے انتہائی کسمپرسی کی زندگی گزارنے پر مجبورہیں،ضرب عضب آپریشن کے نام پر اپنے گھروں سے بے دخل کرنے والوں کے ساتھ حکومت اوران کے ماتحت ادارے غیر انسانی سلوک کے مرتکب ہورہے ہیں ،10لاکھ غیور قبائل اس شدیدگرمی اوررمضان المبارک کے بابرکت مہینے میں پینے کے پانی ،راشن ،صحت ،تعلیم ،بجلی کی سہولیات سے محروم ہے،بچے ،خواتین اوربزرگ مختلف امراض کاشکار ہے ،دن بھر امداد اورراشن کے طلب میں سرگرداں آئی ڈی پیز پر پولیس اوردیگر اداروں کی لاٹھی چارج قابل مذمت ہے ،بیان میں کہاگیاکہ پشتون قوم کے جنت نظیر وطن پر دنیا جہاں کے غنڈوں ،بدمعاشوں ،انتہاپسندوں اور دہشت گردوں کو ٹھہرا کر پشتونخواوطن کو دنیا کے سامنے دہشت گردوں کے مسکن کے طور پر پیش کیاگیا اوراب ان دہشت گردوں کے خاتمے کے نام پر پشتونوں کی تذلیل وتضحیک کی جارہی ہے ،غیور قبائل ،بچے حتیٰ کہ وہ باپردہ خواتین آج دن بھر راشن طلب کرنے کی بھیک مانگ رہے ہیں جبکہ حکومتی اہلکاروں کارویہ غیر مہذب ،نامناسب طرز عمل ناقابل برداشت ہوتاجارہاہے ،بیان میں وفاقی اورخیبرپختونخوا حکومتوں کی کوتاہی ،نااہلی کی مذمت کرتے ہوئے مطالبہ کیاگیاہے کہ آئی ڈی پیز کے مصائب ومشکلات کو پہلی فرصت میں حل کرکے اپنی ذمہ داریوں کا پاس رکھیں اور جلد ازجلد ان کی باحفاظت واپسی کیلئے اقدامات اٹھائیں اوردنیا بھر سے ان کے نام پر وصول کرنے والے فنڈز کو ان کی دوبارہ آبادکاری پر خرچ کریں ،جس طرح عوامی نیشنل پارٹی کے دور حکومت میں سوات کے آئی ڈی پیز کو قلیل مدت میں ان کے گھروں تک باعزت اورباحفاظت واپسی کاانعقاد ممکن بنایا،بیان میں کہاگیاکہ عوامی نیشنل پارٹی اپنے ان غیور قبائل کے جلد باعزت واپسی کو ممکن بنانے کیلئے ہر فورم پر آواز بلندکرتی رہیگی۔