کوئٹہ : وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ خان زہری نے حبیب اللہ کوسٹل پاور کمپنی پر تعینات پولیس اہلکاروں پر فائرنگ کے واقعہ کی مزمت کرتے ہوئے واقعہ میں بی سی کے دو اہلکاروں کے زخمی ہونے پر افسوس کا اظہار کیا ہے، وزیراعلیٰ نے ڈی آئی جی کوئٹہ کو ہدایت ہے کہ شہر میں سیکورٹی کو مزید موثر اور فعال بنایا جائے، عوامی مقامات اور اہم تنصیبات پر حفاظتی اقدامات کو موثر بنایا جائے اور سیکورٹی فورسز پر حملہ کرنے والے عناصر سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے، وزیراعلیٰ نے زخمی پولیس اہلکاروں کو علاج و معالجے کی بہترین سہولتوں کی فراہمی کی ہدایت کرتے ہوئے ان کی جلد صحت یابی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔