|

وقتِ اشاعت :   June 14 – 2016

کراچی : پیپلزپارٹی کی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ ن لیگ والے جب مشکل میں ہوتے ہیں تو پاؤں پکڑ لیتے ہیں، مشکل سے نکلتے ہیں تو جگہ پکڑ لیتے ہیں، سوشل میڈیا پر اپنے پیغام میں اپوزیشن لیڈر سید خورشید شاہ سے وفاقی وزیر پرویز رشید کے جھک کر ملنے پر تبصرہ کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ن لیگ ناکام لیگ بن گئی ہے، جب ن لیگ والے مشکل میں ہوتے ہیں تو پاؤں پکڑ لیتے ہیں،پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے پارٹی کی سندھ کوآرڈینیشن کمیٹی کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے ہدایت کی ہے کہ تمام کارکنان کی تجاویز کوشامل رکھ کر پارٹی کی تنظیم نو کے اس عمل میں تیزی لائی جائے،پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین نے ان خیالات کا اظہار پیر کو بلاول ہاؤس میں سندھ کوآرڈینیشن کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا،اجلاس میں وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ، سینیٹر شیری رحمان سمیت کمیٹی کے ارکان نثار احمد کھڑو، مراد علی شاہ،مولا بخش چانڈیو، نفیسہ شاہ اور راشد ربانی نے شرکت کی،بلاول بھٹو زرداری نے کمیٹی ارکان کو ہدایت کی کہ پارٹی کی مدھر ونگ کے عہدوں کے لیے خواتین کو بھی شامل کیا جائے اور یوتھ ونگ، طلباء ونگ ، لیڈیز اور لیبر ونگ سمیت تمام ذیلی ونگز کے لیے بھی کارکنان سے علیحدہ علیحدہ میٹنگز منعقد کی جائیں،کمیٹی ارکان نے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کو کمیٹی کی تا حال سرگرمیوں، 8اضلاع میں کارکنان سے میٹنگز اور ان میں سامنے آنے والی تجاویز سے آگاہ کیا،اس موقع پر چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نیوزیراعلیٰ سندھ کو ہدایت کی صوبے میں شفاف اور غیرجانبدار احتساب کے لیے اینٹی کرپشن قانونسازی کو یقینی بنایا جائے اور اس میں سول سوسائٹی کی تجاویز بھی شامل کی جائیں۔