کوئٹہ: کوئٹہ میں غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ اور بجلی کے ناقص نظام نے شہریوں کو رلا دیا ، کئی علاقوں میں خراب ٹرانسفارمروں کی عدم مرمت نے لوگوں کی پریشانیوں میں مزید اضافہ کر دیا کوئٹہ کیشہریوں کو رمضان المبارک کے دوران بھی بجلی کی بلاتعطل سپلائی ممکن نہ ہو سکی کہیں پر طویل لوڈشیڈنگ تو کہیں پر ٹرانسفارمر خراب پڑے ہیں، شاہ زمان ٹاؤن کی 10 ہزار سے زائد آبادی کو ٹرانسفارمر خراب ہونے کے سبب ایک ہفتے سے بجلی نہیں ملی پشتون آباد، اولڈ پشتون آباد، جان محمد روڈ، کاسی روڈ، کواری روڈ ، سریاب روڈ ، ہزراہ ٹاؤن ،میکانگی روڈ، ، قمبرانی روڈ سمیت آدھے زیادہ شہر میں بجلی کی لوڈشیڈنگ روزانہ 14 گھنٹوں تک پہنچ گئی ہے کیسکو حکام کے مطابق بولان میں 220 کے وی کے دو ٹاورز تباہ ہونے کے باعث کیسکو کے سسٹم میں 150 میگا واٹ کی کمی کا سامنا ہے ،صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں رمضان المبارک کے بابرکت مہینے میں بجلی کی طویل لوڈ شیڈنگ کے خلاف کوئٹہ سبی شاہراہ کو مشرقی بائی پاس ریلوے کراسنگ کے قریب بلاک کر کے شدید احتجاج کیا جس سے ہر قسم کی ٹریفک معطل ہو گئی اور سڑک کے دونوں جانب گاڑیوں کی لمبی لمبی قطاریں لگ گئیں تفصیلات کے مطابق رمضان المبارک کے بابرکت مہینے میں بجلی کی طویل لوڈ شیڈنگ کی وجہ سے روزہ داروں اور شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کر نا پڑ رہا ہے مشرقی بائی پاس اور ملحقہ علاقوں میں سحری وافطاری کے اوقات میں لوڈ شیڈنگ کے خلاف علاقہ مکینوں نے کوئٹہ سبی شاہراہ کو دشت ریلوے کراسنگ کے مقام پر بلاک کر کے شدید احتجاج کیا جس سے ہر قسم کی ٹریفک معطل ہو گئی اور سڑک کے دونوں جانب گاڑیوں کی لمبی لمبی قطاریں لگ گئیں مظاہرین کا کہنا ہے کہ رمضان المبارک میں کیسکو حکام سحری وافطاری سمیت دیگر اوقات میں بلا وجہ بجلی کی طویل لوڈشیڈنگ کا سلسلہ بند کر کے عوام کو اس مشکل سے نجات دلائیں جس کی وجہ سے انہیں شدید ذہنی کوفت اٹھانے پڑ رہی ہے بجلی کی لوڈ شیڈنگ سے پانی کی فراہمی بھی بری طرح متاثر ہو رہی ہے مظاہرین نے حکام بالا کی یقین دہانی پر اپنا احتجاج ختم کر تے ہوئے روڈ کو ٹریفک کیلئے کھول دیا۔