یورو 2016 کے سلسلے میں آسٹریا اور ہنگری کے درمیان فرانس کے شہر بورڈاو میں ہونے والے فٹبال میچ میں ہنگری نے آسٹریا کے خلاف دو گول کر کے میچ جیت لیا ہے۔
دونوں گول میچ کے دوسرے ہاف میں ہوئے۔ میچ کا پہلا گول ایڈم زیلائے نے نہایت عمدہ پاس پہ اچھی فنش سے کیا۔ دوسرا گول سٹئبر نے کھیل کے 87 ویں منٹ میں کیا جب انھوں نے بڑی آسانی سے گول کیپر کے اوپر سے گیند کو گول میں پھینک دیا۔ پہلے ہاف میں دونوں ٹیمیں گول کرنے میں ناکام رہی تھیں۔ لیکن یہیں پر آسٹریا کی مشکل ختم نہیں ہوئی۔ گول کے فوراً بعد ہی آسٹریا کے الیگزانڈر ڈراگووچ کو تاماس کادار کے خلاف فاؤل کرنے پر دوسرا یلو کارڈ ملا اور اس طرح انھیں ریڈ کارڈ دکھا کر گراؤنڈ سے باہر بھیج دیا گیا۔ سٹیڈیم میں 40 ہزار لوگوں کی گنجائش ہے اور یہ تقریباً کھچا کھچ بھرا ہوا ہے۔ میچ کے آغاز میں دونوں ٹیموں نے ہی ایک دوسرے پر حملے کیے۔ آسٹریا کی طرف سے ڈیوڈ ایلابا نے ایک دو بہت خوبصورت موو بھی بنائے مگر بدقسمتی سے گول نہیں کر سکے۔ میچ کا پہلا پیلا یعنی یلو کارڈ الیگزانڈر ڈریگووچ کو ملا جب انھوں نے ہنگری کے کھلاڑی کو ٹانگ سے روکنے کی کوشش کی۔ آسٹریا نے میچ کے 35 ویں منٹ میں گول کرنے کی کوشش کی لیکن اسے ہنگری کے گول کیپر گیبور کرالے نے ڈائیو لگا کر روک لیا۔یورو 2016: ہنگری نے آسٹریا کو ہرا دیا
وقتِ اشاعت : June 15 – 2016