کوئٹہ : بلوچستان کے ضلع سبی سے تین ہفتے قبل اغواء ہونے والے دو افراد کی لاشیں مل گئیں۔ لیویز ذرائع کے مطابق لاشیں سبی اور ہرنائی کے درمیانی پہاڑی علاقے سانگان سے ملی ہیں جنہیں تشدد کرکے قتل کیا گیا ہے۔ دونوں افراد کی شناخت ثناء اللہ ولد حمید اللہ باروزئی اور محمد رمضان جتوئی کے نام سے ہوئی ہے۔ لیویز کے مطابق دونوں افراد کو کالعدم تنظیم کے ارکان نے 23 اور 24 مئی کی درمیانی شب ضلع ہرنائی کی تحصیل شاہرگ سے ایک مکان سے اغواء کیا تھا۔ اغواء کی واردات کے دوران مزاحمت کرنے پر فائرنگ کرکے تین افراد کو قتل بھی کیا تھا۔