یوروکپ 2016 کےگروپ بی کے میچ میں انگلینڈ نے ویلز کو ایک کے مقابلے میں دو گول سے شکست دے دی ہے۔
ویلز نے پہلے ہاف میں گیرتھ بیل کے عمدہ گول کی بدولت برتری حاصل کر لی تھی جو پہلے ہاف کے اختتام تک برقرار رہی۔ میچ کے دوسرے ہاف میں انگلینڈ نے ٹیم میں دو تبدیلیاں کیں اور جیمی وارڈی اور ڈینیل سٹریج کو میدان میں اترا۔ جیمی وارڈی اور ڈینیل سٹریج نے ایک گول گول کر کے انگلینڈ کے لیے میچ جیت لیا۔ پہلے ہاف میں انگلینڈ نے ٹیم مجموعی طور پر کھیل پر اپنا غلبہ برقرار رکھا اور متعدد بار ویلز کے گول پر حملےکرنے کی کوشش کی لیکن ویلز کے دفاعی حصار کو توڑنے میں کامیاب نہیں رہے۔ جیمی وارڈی نے دوسرے ہاف کے ابتدائی منٹوں میں گول کر کے ویلز کی برتری ختم کر دی۔ جب میچ اضافی منٹوں میں پہنچا تو ڈینیل سٹریج نےگول کر کے انگلینڈ کی فتح کو یقینی بنا دیا۔