مستونگ +پنجگور+زیارت : مستونگ میں مسلح افراد کی فائرنگ سے پولیس اہلکار جاں بحق ، پنجگور میں موٹر سائیکل سواروں کی فائرنگ سے دو بھائی زخمی ہوگئے، تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل ، زیارت کے علاقے سنجاوی میں مسلح افراد کی حساس ادارے کی گاڑی پر فائرنگ سے تین اہلکار زخمی ہو گئے، تفصیلات کے مطابق مستونگ میں اسٹیڈیم روڈ پرمسلح موٹرسائیکل سواروں نے فائرنگ کرکے پولیس اہلکار ہیڈکانسٹیبل نیاز محمدخلجی کوقتل کردیا اورفرارہوگئے واقعہ کے بعد مقتول کی لاش کو ضابطے کی کارروائی کیلئے ہسپتال منتقل کردیاگیا جبکہ ملزمان کی تلاش جاری ہے ۔واقعہ کی وجوہات سے متعلق ابتدائی طور پرمعلوم نہ ہوسکا،پنجگور کے علاقے گرمکان کے رہائشی دو سگے بھائی عنایت اللہ ولد تاج محمد اور عبدالرشید ولدتاج محمدجو بازار سے اپنے گھر جارہے تھے کہ نا معلوم مسلح موٹر سائیکل سواروں نے گرمکان میں ان کی گاڑی پر فائرنگ کردیا جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہوگئے جہنیں بعد ازاں تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کردیا گیا پولیس کے مطابق واقعہ کے بعد ملزمان موٹر سائیکل پر فرار ہوگئے ،سنجاوی کے علاقے پوئی شریف میں مسلح افراد نے حساس ادارے کی گاڑی پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں گاڑی میں سوا ر تین اہلکارزخمی ہوگئے جوابی فائرنگ سے حملہ آور فرارہونے میں کامیاب ہوگئے واقعہ کے بعد ایف سی نے علاقے کو گہرے میں لیکر آپریشن شروع کردیا۔ زخمیوں اہلکاروں کو سی ایم ایچ لورلائی منتقل کردیا گیا ۔