کوئٹہ: بلوچستان میگا کرپشن کیس میں گرفتار اہم ملزم سلیم شاہ کو کوئٹہ کی احتساب عدالت میں پیش نہ کیا جا سکا ترجمان نیب بلوچستان کے مطابق ملزم سلیم شاہ کو گزشتہ روز حیدر آباد سے گرفتار کیا گیا تھا اسے جمعرات کو احتساب عدالت میں پیش کیا جانا تھا تاہم ٹرانزٹ ریمانڈ نہ ہونے کے باعث انہیں عدالت میں پیش نہیں کیا جا سکا سلیم شاہ کراچی میں نیب حکام کی زیر حراست ہیں جہاں ان کو ٹرانزٹ ریمانڈ کے لئے احتساب عدالت میں پیش کیا جائے گا تین دن بعد انہیں کوئٹہ کی احتساب عدالت میں پیش کیا جائے گا ۔