پیرس : فرانس کے عالمی شہرت یافتہ فٹبال کھلاڑی ڈر ماٹیپایٹ کا درزی سے عالمی فٹبال تک کا سفر کامیابیوں کی شاندار مثال ہے جس نے دنیا بھر میں اسکی شہرت اور عظمت میں مزید اضافہ کردیا ہے ۔ڈرماٹیپایٹ نے دس سال کے مختصر عرصے میں اپنی محنت سے فٹبال کے میدان میں اپنی حیثیت اس قدر منوایا کہ ان کا شمار اب دنیا کی عظیم کھلاڑیوں میں کیاجار ہا ہے ۔ڈرماٹیپایٹ دس سال قبل فرانس میں ایک معمولی درزی کا کام کیا کرتے تھے فٹبال کے شوق نے اسے اس میدان میں کھینچ لایا جہاں اسکی سخت محنت اور لگن نے اسے دس سال کے مختصر عرصے میں اسے عالمی سطح پر ایک عظیم کھلاڑے کے طور پر متعارف کرایا آج ڈرماٹیپایٹ فرانس کے قومی ٹیم کا اہم کھلاڑی سمجھے جاتے ہیں ۔پایٹ نے یورو کپ نے دو میچز میں دو اسکور سے ساتھ نمایاں ہیں اور وہ فرانس کے عظیم کھلاڑی زین الدین زیڈان کا ریکارد توڑنے کے قریب پہنچ چکے ہیں زیڈان نے اپنے کیرئیر میں یورو کپ میں ڈیبیو کرتے ہوئے چارگول اسکور کئے تھے جبکہ پایٹ دومیچزمیں دو گول کرکے انکے ریکارڈ کے قریب پہنچ چکے ہیں واضح رہے کہ پایٹ انگلش پرئمیر لیگ کے کلب ویسٹ ہام کیلئے کھیلتے ہیں ۔