لاہور : پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ طاہر القادری نے انصاف اور قصاص کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ جنرل راحیل شریف فوجی عدالتوں کے ذریعے ہمارے مطالبات پورے کرے ایک روزہ دھرنے سے خطاب کرتے ہوئے طاہر القادر ی نے کہا کہ ملک کا سب سے بھروسہ مند ادارہ فوج ہے اور ان کے سربراہ جنرل راحیل شریف ہیں انہی سے ہم انصاف کی امید رکھتے ہیں اور یہی ہمیں مکمل انصاف دیں گے دھرنے سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ پہلے فیصلہ ہوچکا تھا کہ دھرنا ایک روز کیلئے ہوگا لہٰذا یہ دھرنا ملتوی کرتے ہوئے اس امید کے ساتھ کہ انصاف مل جائیگا اور اگر نہیں ہوا تو شہداء کے خون کا بدلہ لینے کیلئے دوبارہ دھرنا دیں گے انہوں نے کہا کہ نااہل حکمرانوں نے ملک کو تباہی کے دہانے پر پہنچادیا تمام مسائل کا بوجھ فوج کے کندھوں پر ڈال دیا نواز شریف خود ساختہ جلا وطنی پر ہے وہ ملک کو چلانے کی صلاحیت نہیں رکھتے اور حالت نزاع میں ہے اور مجھے لگ رہا ہے کہ وہ ستمبر سے پہلے فارغ ہوجائینگے انہوں نے مزیدکہا کہ موجودہ حکمران جتنی دیر تک ملک پر مسلط رہیں گے تباہی وبربادی مزید پھیلتی جائیگی جتنا جلد ہوسکے ان حکمرانوں سے نجات حاصل کرنا ضروری ہے انہوں نے کہا کہ ملکی معیشت تباہ ہے ملک خطے اور عالمی برادری میں تنہائی کا شکار ہے اس کی تمام ذمہ داری موجودہ حکمرانوں پر عائد ہوتی ہے سانحہ سترہ جون کے ذمہ دار براہ راست نواز شریف اور شہباز شریف ہیں اگر ہم پرامن نہ ہوتے تو سترہ جون کو ہی حساب برابر کرتے مگر ہم نے ایسا نہیں کیا ہم نے انصاف کیلئے ملکی عدالتوں اور اداروں سے رجوع کیا مگر دو سال گزرنے کے باوجود کچھ نہیں ملا ملک میں تمام امور بادشاہت سے بڑھ کر ایک نیا آمرانہ نظام کے تحت چلایا جارہا ہے حکمرانوں کے بچے اہم اجلاس طلب کررہے ہیں اور حکم جاری کررہے ہیں جو کسی صورت جمہوریت نہیں میں جمہوریت اور نظام کے حامی جماعتوں سے پوچھنا چاہتا ہوں کہ یہ کیسی جمہوریت ہے جہاں پارلیمنٹ بے اختیار ہو وہاں کوئی فیصلہ نہیں ہو رہا اس کے باوجود اگر ہم اس جمہوریت اور نظام کو بچانا چاہتے ہیں تو یہ پاکستان کی 20کروڑ عوام کے ساتھ ظلم ہوگا پانامہ لیکس کے منظر عام پر آنے کے بعد جب وزیراعظم نے خودکو احتساب کیلئے پیش کیا تو پارلیمانی کمیٹی ٹی او آر کیلئے بنی مگر حکومت نے وزیراعظم اور ان کے خاندان کو بچانے کیلئے کوئی فیصلہ نہیں ہونے دیا وزیراعظم کو ملک کی سلامتی سے کوئی دلچسپی نہیں وہ صرف اپنے کاروبار کو بڑھانے میں دلچسپی رکھتے ہیں اس طریقے سے ملک نہیں چل سکتا سانحہ ماڈل ٹاؤن کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ شہید ہمارے کارکن ہوئے اور ملزم بھی ہمیں بنا کرعدالتوں میں پیش کیا گیا ابھی تک ہماری درخواست کا فیصلہ تک نہیں ہوا ہے عدالتوں اور اداروں سے مایوسی ہورہی ہے اب صرف فوج ہی ملک کو بچا سکتی ہے اور ان سے انصاف کے طلبگار ہیں۔