|

وقتِ اشاعت :   June 20 – 2016

کوئٹہ : بلوچستان اسمبلی میں اپوزیشن جماعتوں کا بجٹ پر تحفظات اعتراضات اجلاس سے بائیکاٹ کیا گیا تاہم وزیراعلیٰ بلوچستان کی تحفظات کودور کرنے کی یقین دہانی پر اپوزیشن نے بائیکاٹ ختم کیااوراجلاس میں شریک رہے ۔تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ زہری کی اپوزیشن اراکین سے ملاقات اور تحفظات دور کر نے کے بعد اپوزیشن نے بجٹ اجلاس میں شرکت کی بلوچستان اسمبلی کا بجٹ اجلاس سے قبل وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ زہری ، صوبائی وزیر شیخ جعفر خان مندوخیل، میر سرفراز بگٹی ، میر عاصم کرد گیلو ، غلام دستگیر بادینی سمیت دیگر اراکین نے اپوزیشن چیمبر میں اپوزیشن لیڈر مولانا عبدالواسع کی قیادت میں اپوزیشن اراکین سے ملاقات کی اس موقع پر اے این پی کے پارلیمانی لیڈر انجینئر زمرک خان اچکزئی، سردار عبدالرحمان کھیتران اور دیگر بھی موجود تھے وزیراعلیٰ بلوچستان نے اپوزیشن اراکین کو یقین دلایا کہ بجٹ کے حوالے سے ان کے تمام تر تحفظات دور کئے جائینگے جس کے بعد اپوزیشن نے بجٹ سے بائیکاٹ ختم کر نے کا فیصلہ کر لیا اور بجٹ اجلاس میں شریک ہوئے ۔