کوئٹہ : بلوچستان ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے سینکڑوں ملازمین اور مزدور اپنی تین ماہ سے بند تنخواہوں کے حصول کیلئے احتجاج اور اسمبلی جانے کی کوشش کی مگر پولیس نے روک کے رکھا اورپولیس نے اچانک دھرنے دینے والے ملازمین اور معزدوروں پر لاٹھی چارج اور آنسو گیس کی شیلنگ کی گئی اس دوران بی ڈی اے ملازمین اپنی تنخواہوں کے حصول کا مطالبہ کر تے رہے جس پر پولیس انتظامیہ نے بی ڈی اے کے درجنوں سے زائد مزدوروں کو گرفتار کر لیا بلوچستان لیبر فیڈریشن کے رہنماؤں نے بشیراحمد، خان زمان، عابد بٹ ، عارف نیچاری نے بی ڈی اے ،مزدوروں اور ملازمین کی تنخواہوں کی حصول کیلئے پرامن احتجاج کے دوران لاٹھی چارج آنسو گیس کی شیلنگ اور50 سے زائد ملازمین کو گرفتار کرنے کی شدید مذمت کی انہوں نے کہا کہ حکومت نے محنت کش طبقہ کو فاقوں مارنے کا تہہ کرلیا ہے ایک جانب حکمرانوں سے کرپشن کے اربوں روپے برآمد ہو رہے ہیں دوسری جانب غریب ملازمین تین ماہ سے تنخواہوں سے محروم ہیں رہنماؤں نے مطالبہ کیا کہ فوری گرفتار ملازمین رہا کیا جائے ۔ دریں اثناء بلوچستان لیبر فیڈریشن نے آج بروز ہنگامی اجلاس طلب کر لیا جس میں حکومت کے اس رویئے ملازمین پر لاٹھی چارج بلا جواز گرفتاریوں کی شدید مذمت کر تے ہوئے آئندہ کا لائحہ عمل اختیار کیا جائیگا۔