|

وقتِ اشاعت :   June 21 – 2016

کوئٹہ : بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی بیان میں کہا گیا ہے کہ سی پیک سے متعلق 12جولائی کو اسلام آباد میں سیمینار منعقد ہو گا جس کی صدارت پارٹی قائد سردار اختر جان مینگل کریں گے جس میں ملک بھر کے دانشور ‘ ادیب ‘ وکلاء ‘ صحافیوں کو مدعو کیا جائے گا اس سے قبل بھی پارٹی نے گوادر کے متعلق اے پی سی منعقد کرائی تھی جس میں تمام سیاسی پارلیمانی جماعتوں ‘ قوم پرستوں کو دعوت دی گئی تھی تاکہ گوادر میں بلوچوں کو درپیش مسائل سے آگاہ کیا جس میں متفقہ طور پر قرارادیں منظور کی گئیں تھیں جس میں گوادر کے بلوچوں کو اقلیت میں بدلنے سے روکنے کیلئے قانون سازی کی جائے تاکہ دیگر صوبوں سے آنے والوں کو وہاں سے شناختی کارڈز کا اجراء نہ ہو سکے کیونکہ بلوچستان کی تاریخ تہذیب و تمدن اور ہماری قومی تشخص کی بقاء کا مسئلہ ہے گوادر کی قلیل آبادی ہے کوئی باہر سے آ کر آباد ہو جائے تو وہاں کے عوام اقلیت میں تبدیل ہو جائیں گے گوادر پورٹ کے اختیارات بلوچستان کو دیئے جائیں اور تمام میگا پروجیکٹس میں جتنے بھی اہم پوسٹ ہیں ان پر مقامی لوگوں کی تعیناتی کو یقینی بنانے کیلئے اقدامات کئے جائیں گوادر میں ایسے ادارے قائم کئے جائیں جس میں مقامی نوجوانوں کی صلاحیتوں کو بروئے کار لا کر انہیں روزگار دینے کیلئے اقدامات کئے جائیں اسی طرح گوادر میں انفراسٹرکچر نہ ہونے کے برابر ہے جدید دور میں عوام کو صاف پانی تک میسر نہیں جدید دانش گاہوں کا قیام عمل میں لایا جائے بیان میں کہا گیا ہے کہ گوادر کے عوام ہزاروں سالوں سے ماہی گیرسے وابستہ ہیں اب تباہی کے دہانے جا پہنچے ہیں گوادر کے غیور ماہی گیروں کیلئے علیحدہ جی ٹی تعمیر کی جائے تاکہ یہ شعبہ ختم ہونے سے بچ سکے تعلیم ‘ صحت سمیت بنیادی ضروریات فوری طور پر مہیا کی جائیں بیان میں کہا گیا ہے کہ پارٹی ہرگز ترقی و خوشحالی کی مخالف جماعت نہیں ہم اس ترقی و خوشحالی کو قبول کریں گے جس میں یہاں کے مقامی لوگوں کو ترجیح دی جائے گی اور قومی تشخص بھی ملیامیٹ نہ ہو بیان میں کہا گیا ہے کہ تمام جماعتوں کی ذمہ داری بنتی ہے کہ وہ متفقہ قرارداد پر عملدرآمد کرانے کیلئے ہر فورم پر آواز بلند کرے عوام کے وسیع تر مفادات کیلئے تمام پارٹیوں کو جدوجہد کرنے کی ضرورت ہے ماضی میں حالات کو ملحوظ خاطر رکھتے ہوئے جہاں بلوچستان کے وسائل لوٹے جاتے رہے لیکن اس سے بلوچستان کو خاطر خواہ فائدہ نہیں ہوا بیان میں کہا گیا ہے کہ بی این پی کی جانب سے اسلام آباد میں ہونے والا سیمینار سنگ میل ثابت ہوگا اور گوادر کے مسائل کو اجاگر کرنے میں معاون و مدد ثابت ہو گی بیان میں کہا گیا ہے گوادر میگا پروجیکٹس پر بلوچ قوم کے خدشات اور مشکلات کیا ہیں اس سے حکمرانوں کو آگاہ کیا اس سے قبل تو نام نہاد قوم پرستوں نے گوادر کے بلوچوں کیلئے کوئی اقدامات نہیں کئے نہ ہی ان کے مسائل کو ملحوظ خاطر رکھا بی این پی قوم دوست وطن دوست جماعت ہونے کے ناطے اجتماعی قومی مفادات اور بلوچستان کی تاریخ ‘ تہذیب تمدن کی حفاظت ہماری اولین ذمہ داریوں میں شامل ہے سیمینار کے مثبت اقدامات مرتب ہوں گے ۔