|

وقتِ اشاعت :   June 21 – 2016

کوئٹہ : نیشنل پارٹی کے سربراہ اور وفاقی وزیر میر حاصل خان بزنجو نے کہا ہے کہ حکومت ٹی آروز سے نہیں بھاگ رہی بلکہ احتساب چاہتے اپوزیشن اب راہ فرار اختیار کرنے کی کوشش کررہی ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایک نجی ٹی وی چینل سے بات چیت کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت نے ہمیشہ اپوزیشن کو ہرمعاملے پر لے جانے کی کوشش کی لیکن اپوزیشن نے ٹی آروز کے مسئلے پر حکومت کو بلیک میل کرنے کی کوشش ہے اور حکومت ٹی آروز سے نہیں بھاگ رہی بلکہ احتساب چاہتے ہیں ہمیں اندازہ نہیں تھا کہ یہ لوگ معاملات کو آگے بڑھنے نہیں دیں گے اور نیشنل پارٹی نے یہ کبھی نہیں کہا کہ نواز شریف کے خاندان کا احتساب نہ ہو لیکن ہر معاملے کیلئے قانون موجود ہے اور قانونی تقاضے پورے کئے بغیر کبھی بھی مسائل حل نہیں ہوسکتی اس لئے حکومت کی کوشش ہے کہ وفاق کو تمام معاملات پراعتماد میں لے ۔