|

وقتِ اشاعت :   June 22 – 2016

خضدار : بلوچ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے سابق مرکزی چیئرمین ،سابق وزیر مملکت برائے خوراک اپنے دور کے معروف طالب علم رہنماء میر محمد ایوب جتک طویل علالت کے بعد کوئٹہ کے ایک نجی ہسپتال میں انتقال کر گئے ،مرحوم کے بیٹے شاہ میر جتک کے مطابق ان کی تدفین آباہی علاقہ مشک (سراپ) تحصیل زہری میں کر دی جائے گی اور تعزیت کا سلسلہ بھی وہی ہو گامیر محمد ایوب جتک سردار اسد اللہ خان جتک کے داماد اور میر شاہ میر جتک کے والد تھے ایوب جتک کا بلوچ قومی تحریک میں ایک اعلیٰ مقام ہے انہوں نے طالب علمی کے زمانے میں سیاست میں اہم کردارادا کیا بی ایس او کے مختلف عہدوں کے علاوہ مرکزی چیئرمین رہے ،بلوچستان نیشنل پارٹی (مینگل ) کے ٹکٹ پر رکن قومی اسمبلی بنے اور وزیر مملکت برائے خوراک بھی رہے بعد ازا ں انہوں نے پاکستان مسلم لیگ (ن) میں شمولیت اختیار کی اور آخر تک مسلم میں رہے ان کے انتقال سے بلوچستان ایک معتبر سیاسی لیڈر سے محروم ہو گیا ہے ایوب جتک کے انتقال سے بلوچستان میں جو سیاسی خلاف پیدا ہوا ہے اس پر کرنا نا ممکن ہے دریں اثناء بی این پی (عوامی ) کے مرکزی کمیٹی کے رکن چیئرمین عبدالواحد بلوچ ،میر محمد خان جتک ،خضدار پریس کلب کے عہدیداران و ممبران صدیق مینگل ،ندیم گرگناڑی ،ایوب بلوچ ،یونس بلوچ ،امام دین جاموٹ ،عبداللہ خدرانی ،میر علی شیر ناز برائیوئی ،منیر گرگناڑی ،محمد خان ساسولی و دیگر نے میر محمد ایوب جتک کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی ہے کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو اپنے جوار رحمت میں جگہ دیں